فلسطین کی سول ایمرجنسی سروس نے کہا ہے کہ منگل کے روز شمالی غزہ کے قصبے بیت لہیا میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 55 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بہت سے متاثرین کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا اور حماس کے ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل بھی اسی طرح کے اعداد و شمار کی اطلاع دی تھی۔ وافا نے طبی ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔
اس معاملے پر فوری طور پر اسرائیل کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیاہے۔
فلسطین کی سول ایمرجنسی سروس نے پیر کے روز کہا تھا کہ جبالیہ، بیت لہیا اور بیت حنون میں تقریبا ایک لاکھ افراد بے گھر ہیں۔
ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں تین ہفتوں سے جاری اسرائیلی حملے کی وجہ سے اس کی کارروائیاں رک گئی ہیں، جہاں اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک سال سے جاری جنگ کے آغاز میں حماس کی لڑاکا افواج کا صفایا کر دیا ہے۔
Comments