پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آل راؤنڈر عامر جمال کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا ہے۔

اس سال جنوری میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے بعد عامر جمال کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

ابتدائی طور پر انہیں بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن فٹنس ثابت کرنے میں ناکام رہنے پر انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔

عامر جمال جون میں کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں واروک شائر کی جانب سے کھیلنے کے دوران کمر کی انجری کی وجہ سے کرکٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

بنگلہ دیش کے ہاتھوں 0-2 کی شکست کے باوجود پاکستان نے اسی بیٹنگ لائن اپ کو جاری رکھا ہے۔

گرین شرٹس کے ٹاپ آرڈر میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم شامل ہیں۔

نائب کپتان سعود شکیل نے ٹیم کے مڈل آرڈر کو مزید تقویت دی جس میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور سلمان علی آغا بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

Comments

200 حروف