BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 59.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.18%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.66%)
BOP 34.11 Decreased By ▼ -1.17 (-3.32%)
CNERGY 12.84 Decreased By ▼ -0.29 (-2.21%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.17 (0.94%)
DGKC 213.02 Decreased By ▼ -3.99 (-1.84%)
FABL 98.99 Decreased By ▼ -0.96 (-0.96%)
FCCL 57.66 Decreased By ▼ -0.31 (-0.53%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.22 (-1.34%)
GGL 23.80 Decreased By ▼ -0.56 (-2.3%)
HBL 333.71 Increased By ▲ 7.50 (2.3%)
HUBC 211.43 Decreased By ▼ -1.99 (-0.93%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.29 (-2.68%)
KEL 7.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 27.99 Increased By ▲ 0.24 (0.86%)
MLCF 100.65 Decreased By ▼ -2.33 (-2.26%)
OGDC 320.29 Decreased By ▼ -3.49 (-1.08%)
PAEL 43.12 Decreased By ▼ -0.78 (-1.78%)
PIBTL 16.56 Decreased By ▼ -0.12 (-0.72%)
PIOC 271.73 Decreased By ▼ -4.46 (-1.61%)
PPL 228.84 Decreased By ▼ -0.63 (-0.27%)
PRL 71.02 Increased By ▲ 0.91 (1.3%)
SNGP 102.22 Decreased By ▼ -1.44 (-1.39%)
SSGC 26.68 Decreased By ▼ -0.43 (-1.59%)
TELE 8.61 Decreased By ▼ -0.11 (-1.26%)
TPLP 15.11 Decreased By ▼ -0.57 (-3.64%)
TRG 59.84 Decreased By ▼ -1.29 (-2.11%)
UNITY 12.05 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

بنگلہ دیش میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کے لیے اتوار کے روز کرفیو میں توسیع کر دی گئی ہے، مظاہروں میں کم از کم 114 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جبکہ حکام سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ کے بارے میں سپریم کورٹ کی سماعت کے لئے تیاری کررہے ہیں جس نے غصے کو جنم دیا۔

فوجی دارالحکومت ڈھاکہ کی سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں، جو مظاہروں کا مرکز ہے جو مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں تبدیل ہو گئے۔

بنگلہ دیش میں جمعرات سے انٹرنیٹ اور ٹیکسٹ میسج سروسز معطل ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں رابطہ کرنا مشکل ہوگیا ہے ، دوسری جانب پولیس نے عوامی اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

 ۔
۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعے کی رات جاری کیے گئے کرفیو کو سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد تک اتوار کی سہ پہر تین بجے تک بڑھا دیا گیا ہے اور کرفیو لوگوں کو سامان کی خریداری کے لیے دو گھنٹے کے وقفے کے بعد ’غیر معینہ وقت‘ تک جاری رہے گا۔

یونیورسٹیاں اور کالج بھی بدھ سے بند ہیں۔

سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ کے خلاف طلبہ کے غصے کے بعد ملک بھر میں بدامنی پھیل گئی جس میں پاکستان سے آزادی کے لیے لڑنے والوں کے خاندانوں کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کرنا بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے 2018 میں کوٹہ سسٹم کو ختم کر دیا تھا لیکن ایک عدالت نے گزشتہ ماہ اسے بحال کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے حکومت کی اپیل کے بعد فیصلہ معطل کردیا اور 7 اگست کو ہونے والی سماعت کوجلد کرنےپر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد اتوار کو اس معاملے کی سماعت کرے گا۔

 ۔
۔

حسینہ واجد کے اس سال مسلسل چوتھی مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد سے یہ سب سے بڑے مظاہرے ہیں، جن کی وجہ نوجوانوں میں بے روزگاری میں اضافہ ہے، جو آبادی کا تقریبا پانچواں حصہ ہیں۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ہفتے کے روز بنگلہ دیش کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری کو لیول فور تک بڑھا دیا ہے اور امریکی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیائی ملک کا سفر نہ کریں۔

Comments

Comments are closed.