یکم جولائی 2024 سے سیلز ٹیکس کی معیاری شرح 18 فیصد پر برقرار رہے گی۔ ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اعلیٰ حکومتی فیصلہ سازوں کے درمیان سیلز ٹیکس کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی بجٹ تجویز پر دوبارہ تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت نے ایک بار پھر اس تجویز کو مسترد کردیا ہے اور 18 فیصد سیلز ٹیکس اگلے مالی سال (2024-25) سے جاری رہے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس کی معیاری شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

ایف بی آر نے مالی سال 2024-25 کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافے کی تجویز دی تھی جس سے 40 سے 50 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہونے کا امکان ہے۔ تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مہنگائی کے فوری اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف