اقتصادی اشاریوں کے بارے میں بات یہ ہے کہ راوی جو بھی کہانی بیچنا چاہے وہ بتا سکتے ہیں۔ تازہ ترین کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس پر ایک سرسری نظر ڈالنا اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ پاکستان کی معیشت نے طویل مشکلات کے بعد استحکام حاصل کیا ہے، 9 ماہ کے مالی سال کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2015 کے اوائل کے بعد سب سے کم ہے اور یہ 12 ماہ کی رولنگ بنیاد پر بھی 18 مہینوں میں سب سے کم ہے۔

اب آزاد مبصرین کو کس نمبر پر اعتماد کرنا چاہیے؟ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس قسم کے جواب کی تلاش کر رہے ہیں۔ اگر آپ خبروں اور ویلاگز سے متاثر ہیں جو پاکستان کی معیشت ڈوبنے کی پیشن گوئی کرتے ہیں، تو کرنٹ اکاؤنٹ نمبرز آپ کی رہنمائی کرسکتا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ کا تازہ ترین منظر نامہ یا تصویر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ بلاشبہ ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا خدشہ ختم ہو گیا ہے۔ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ دس ماہ کے دوران 2.2 گنا اضافہ ہوا ہے، جس سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کی ذمہ داریوں میں نادہندہ ہونے کی پیش گوئیاں – صرف چھ ماہ قبل تک کی بار بار آنے والی سرخیاں – تقریباً مضحکہ خیز لگتی ہیں۔ لیکن اگر آپ اس سے بھی زیادہ گہرائی میں معاملہ دیکھنے کیلئے تیار ہیں تو انتہائی مشکل کے بعد ملنے والا یہ اعتماد مزید واضح ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی خوراک کی برآمدات اگست اور دسمبر 2023 کے درمیان دگنی ہو گئی ہیں اور اس وقت گزشہ سال کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہیں۔ تاہم، یہ کارکردگی تقریباً مکمل طور پر بنیادی اجناس کی برآمدات میں اضافے سے منسوب ہے: چاول، تل، اور مکئی – جو موسم یا عالمی قیمتوں کے ناموافق ہونے کی صورت میں تیزی سے پچھلے سال کی سطح پر واپس آسکتی ہے۔ عالمی اجناس کی قیمتیں پہلے ہی کم ہو رہی ہیں، اور برآمد کنندگان صرف اتنی دیر تک شرح مبادلہ میں غیر معقول حرکت برداشت کر سکتے ہیں، یہ ایک ایسا رجحان ہے جو مکئی اور تل میں پہلے سے نظر آتا ہے۔ دریں اثنا، چاول کی برآمدات میں اضافہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دوبارہ انتخابی مہم جوئی کی بدولت ہے، جنہوں نے گزشتہ سال عام انتخابات 2024 سے پہلے اپنے ملک میں مہنگائی روکنے کے لیے چاول کی برآمد پر پابندی لگا دی تھی۔

جو ہمیں اس کہانی کے مرکزی کردار کی طرف لاتا ہے وہ ٹیکسٹائل کی برآمدات ہیں، آپ اسے جس زاویے سے بھی دیکھنا چاہتے ہیں دیکھ لیں، ٹیکسٹائل کی برآمدات رکی ہوئی ہیں، اور جب تک توانائی کے نرخوں میں کوئی پیش رفت نہیں ہوتی اس وقت تک ترقی دوبارہ شروع نہیں ہوگی۔ اگر آپ کو یہ جھوٹ بیچا گیا ہے کہ صنعت کی برآمدات نیچے آگئی ہیں اور یہاں سے ہی بڑھ سکتی ہیں، تو برآمدی بل میں چھوٹ کے علاوہ کسی اور چیز کو دیکھنے کی ضرورت نہیں، جو کرونا کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر ہیں (12 ماہ کی رولنگ کی بنیاد پر)۔ مان لیتے ہیں، اگست 2023 سے جب شرح مبادلہ کم ہو گیا تھا، بل کی خریداری بحال ہو گئی ہے۔ لیکن اس کے بعد سے یہ ہموار ہوچکے ہیں، غالباً اس بات کا اشارہ ہے کہ کرنسی کے استحکام سے جو بھی فائدہ حاصل کیا جا سکتا تھا وہ کافی عرصے سے ختم ہو چکا ہے۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ زرعی برآمدات ٹیکسٹائل برآمدات میں کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے تو یہ ایک گمراہ کن عمل کی پیروی کرنا ہے۔

تو میکرو اکنامک کا منظر نامہ کیسا لگتا ہے؟ یہ سوال اس بات پر منحصر ہے کہ کیا بیرونی محاذ پر میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوا ہے؟ جی ہاں، کیا پاکستان مستقبل قریب میں اپنی بیرونی ذمہ داریوں کو ادا کرنے والا ہے؟ یقینا نہیں، لیکن سوال کو تبدیل کریں، مثال کے طور پر، کیا برآمدات اب ٹھوس بنیادوں پر ہیں؟ کیا پاکستان فروری 2022 میں کسی بیرونی جھٹکے کو برداشت کر سکتا تھا، جیسا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ چھڑنا، تیل کی قیمتوں میں اضافہ، یا دفاع کیلئے سرمائے کا بہاؤ؟ اس کا جواب یقینا نہیں ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ارکان کو آئندہ پیر کو آنے والے ’مشن اکمپلشڈ‘ کے تعارف سے پہلے ان سوالات پر سخت اور گہری توجہ دینی چاہیے۔

Comments

Comments are closed.