BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے اپنی سالانہ سیکیورٹی سروے 2025 کی رپورٹ جاری کر دی، جو جون 2024 سے مئی 2025 کے دوران پاکستان میں سرگرم غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تاثرات پر مبنی ہے۔ سروے کے مطابق مجموعی سیکیورٹی صورتحال میں قابلِ ذکر بہتری آئی ہے، خاص طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے کاروباری مراکز میں صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 70 فیصد سے زائد شرکا نے کراچی، لاہور اور پنجاب بھر میں سنگین جرائم میں نمایاں کمی کی نشاندہی کی، جبکہ ان شہروں میں اسٹریٹ کرائمز میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔ مزید یہ کہ دو تہائی شرکا نے روزانہ کے سفر کے دوران ذاتی تحفظ کے احساس میں بہتری بتائی، جو بالخصوص انہی شہروں میں زیادہ نمایاں رہی۔

تاہم، سروے کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بعض حساس علاقوں میں سیکیورٹی چیلنجز بدستور موجود ہیں۔ اگرچہ کوئٹہ اور پشاور میں اسٹریٹ کرائمز میں معمولی کمی آئی، لیکن یہ شہر ذاتی تحفظ کے اعتبار سے اب بھی سب سے کم محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔

بلوچستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سنگین جرائم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو دیگر صوبوں میں مثبت رجحان کے برعکس ہے اور اس سے پاکستان کی عالمی ساکھ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر منفی اثر پڑتا ہے۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی سی آئی عبدالعلیم نے کہا کہ ’’سروے 2025 احتیاطاً مثبت منظرنامہ پیش کرتا ہے، بڑے شہروں میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے مثبت اشارہ ہے، تاہم اس رجحان کو تمام علاقوں میں پھیلانا ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کاروباری دوروں کی تعداد تقریباً گزشتہ سال جیسی رہی، جبکہ بیرونِ ملک اجلاسوں میں کمی پاکستان کی داخلی سیکیورٹی پر بڑھتے اعتماد کی عکاس ہے۔ او آئی سی سی آئی نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.