BR100 Increased By (0.44%)
BR30 Increased By (1.39%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.61%)
BAFL 58.79 Decreased By ▼ -0.35 (-0.59%)
BIPL 26.82 Increased By ▲ 0.20 (0.75%)
BOP 35.38 Increased By ▲ 0.26 (0.74%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
DFML 19.77 Increased By ▲ 0.08 (0.41%)
DGKC 221.94 Increased By ▲ 3.32 (1.52%)
FABL 96.91 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 58.36 Increased By ▲ 1.61 (2.84%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.04 (-0.22%)
GGL 23.54 Decreased By ▼ -0.12 (-0.51%)
HBL 294.10 Increased By ▲ 1.11 (0.38%)
HUBC 231.41 Decreased By ▼ -0.40 (-0.17%)
HUMNL 11.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.45%)
KEL 8.75 Increased By ▲ 0.33 (3.92%)
LOTCHEM 28.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.53%)
MLCF 107.15 Increased By ▲ 3.85 (3.73%)
OGDC 339.96 Increased By ▲ 1.79 (0.53%)
PAEL 44.49 Increased By ▲ 1.02 (2.35%)
PIBTL 18.64 Increased By ▲ 0.94 (5.31%)
PIOC 273.85 Increased By ▲ 3.85 (1.43%)
PPL 247.98 Increased By ▲ 3.66 (1.5%)
PRL 35.29 Decreased By ▼ -0.14 (-0.4%)
SNGP 123.17 Decreased By ▼ -2.49 (-1.98%)
SSGC 32.04 Decreased By ▼ -0.90 (-2.73%)
TELE 8.87 Decreased By ▼ -0.04 (-0.45%)
TPLP 10.57 Decreased By ▼ -0.26 (-2.4%)
TRG 64.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.77%)
UNITY 11.12 Increased By ▲ 0.09 (0.82%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.01 (0.8%)
دنیا

ایران کا امریکی حملوں کا جواب، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے

  • ایران اور امریکہ دونوں ایک دوسرے پر نازک جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر رہے ہیں
شائع June 28, 2026 اپ ڈیٹ June 28, 2026 01:35pm

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اتوار کو دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی سرزمین پر امریکی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ خبردار کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور کچل دینے والا جواب دیا جائے گا۔

ایران اور امریکہ دونوں ایک دوسرے پر نازک جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر رہے ہیں، جس کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات ایک بار پھر دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ کویت کے علی السالم فوجی اڈے اور بحرین کے پورٹ سلمان میں قائم امریکی ففتھ فلیٹ کے بحری اڈے پر واقع آٹھ اہم امریکی فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت، خواہ وہ کسی بھی بہانے یا معمولی ہدف کے خلاف کیوں نہ ہو، کا بھرپور اور کچل دینے والا جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جون کے وسط میں پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے تھے، جس کا مقصد جنگ کا مستقل خاتمہ تھا۔ معاہدے میں دونوں ممالک اور ان کے اتحادیوں نے ایک دوسرے کے خلاف جنگ یا فوجی کارروائی نہ کرنے اور طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی سے گریز کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

تاہم امریکہ نے ہفتے کے روز مسلسل دوسرے دن ایران پر حملے کیے، جنہیں اس نے آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کا جواب قرار دیا۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر کنٹرول کے لیے نئے اقدامات کیے گئے ہیں اور ایرانی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف پہلے سے زیادہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایران پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ اس وقت صرف اس کی ساحلی پٹی کے ساتھ قائم مخصوص بحری راستہ ہی جہازوں کی آمدورفت کے لیے مجاز ہے۔

Comments

200 حروف