BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.5%)
KSE100 Decreased By (-0.12%)
KSE30 Decreased By (-0.13%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.50 Decreased By ▼ -1.95 (-1.01%)
FABL 94.38 Increased By ▲ 0.24 (0.25%)
FCCL 52.61 Decreased By ▼ -0.18 (-0.34%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.30 Increased By ▲ 0.20 (0.07%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.45 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 92.60 Decreased By ▼ -0.56 (-0.6%)
OGDC 315.20 Decreased By ▼ -1.53 (-0.48%)
PAEL 35.31 Decreased By ▼ -0.32 (-0.9%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 242.11 Decreased By ▼ -1.10 (-0.45%)
PPL 223.55 Decreased By ▼ -3.36 (-1.48%)
PRL 92.30 Decreased By ▼ -0.72 (-0.77%)
SNGP 91.91 Increased By ▲ 0.07 (0.08%)
SSGC 23.70 Decreased By ▼ -0.11 (-0.46%)
TELE 7.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.43 Decreased By ▼ -0.13 (-0.23%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

آبنائے ہرمز پر کنٹرول سے نمایاں اقتصادی آمدن حاصل ہوگی، ایرانی فوج

  • امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو جنگ شروع کرنے کے بعد سے ایران نے بڑی حد تک آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی محدود کر رکھی ہے
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے فوجی ترجمان نے بدھ کے روز کہا ہے کہ تہران کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول ملک کے لیے ”نمایاں“ اقتصادی آمدن کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے عالمی سطح پر ایران کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔

28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کرنے کے بعد سے ایران نے بڑی حد تک آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی محدود کر رکھی ہے۔

پرامن حالات میں اس آبی گزرگاہ سے دنیا بھر میں تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی تقریباً پانچویں حصے کے برابر ترسیل ہوتی ہے، جبکہ دیگر اہم تجارتی اشیا بھی اسی راستے سے گزرتی ہیں۔

آبنائے ہرمز پر ایران کی گرفت نے عالمی منڈیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور تہران کو نمایاں سفارتی و معاشی برتری فراہم کی ہے، جبکہ امریکا نے 8 اپریل سے جاری نازک جنگ بندی کے باوجود ایرانی بندرگاہوں پر اپنی بحری ناکہ بندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے آئی ایس این اے کے مطابق فوجی ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا، ”آبنائے ہرمز پر ہماری نگرانی ملک کے لیے نمایاں اقتصادی آمدن پیدا کرے گی، حتیٰ کہ ممکنہ طور پر ہماری تیل کی آمدن دوگنی ہو سکتی ہے، اور اس سے عالمی سطح پر ہمارا اثر و رسوخ مزید مضبوط ہوگا۔“

انہوں نے بتایا کہ آبنائے کے مغربی حصے کا کنٹرول پاسدارانِ انقلاب کی بحری فورس کے پاس ہے، جبکہ مشرقی حصہ ایرانی بحریہ کی نگرانی میں ہے۔

آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایک اہم اختلافی نکتہ بنا ہوا ہے، اور اب تک ان مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

بدھ کے روز ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ان کی کمیٹی نے اس آبی گزرگاہ کے انتظام سے متعلق ایک منصوبہ حتمی شکل دے دی ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا، ”اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز کے اس اسٹریٹجک مقام کو اس کی اسٹریٹجک مینجمنٹ کے ذریعے طاقت کے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔“

گزشتہ ماہ ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے کہا تھا کہ تہران کو آبنائے سے گزرنے والے جہازوں پر عائد ٹول ٹیکس سے پہلی آمدن موصول ہو چکی ہے۔

Comments

200 حروف