دنیا
ایران نے یورینیم ذخیرہ حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، ڈونلڈ ٹرمپ
- دونوں ممالک چھ ہفتوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایک امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے اور دونوں ممالک چھ ہفتوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایک امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہمیں جوہری مواد واپس دینے پر اتفاق کر لیا ہے، ٹرمپ نے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو اپنے انداز میں نیوکلیئر ڈسٹ قرار دیا، جس کے بارے میں امریکہ کا کہنا ہے کہ اسے جوہری ہتھیار بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ بہت اچھا امکان ہے کہ ہم ایک معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔

Comments