BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ہماری فوج آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو تحفظ دینے کے لیے تیار نہیں، امریکی وزیر توانائی

  • تمام امریکی فوجی اثاثے اس وقت ایران کی جارحانہ صلاحیتوں اور فوجی صنعت کو تباہ کرنے پر مرکوز ہیں، کرس رائٹ کا بیان
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج فی الحال اہم ترین آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کو اپنی نگرانی میں نکالنے کے لیے تیار نہیں ہے، کیونکہ تمام فوجی اثاثے اس وقت ایران پر حملوں میں مصروف ہیں۔

کرس رائٹ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراق کے قریب دو بحری جہازوں پر ہونے والے حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا اور تیل کی قیمتیں مختصر وقت کے لیے 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے اور انشورنس کی سہولیات دینے کی پیشکش کے ذریعے مارکیٹ کو پرسکون کرنے کی کوشش کی ہے لیکن تاحال عملی طور پر کسی جہاز کو امریکی نگرانی فراہم نہیں کی گئی۔

رائٹ نے سی این بی سی کو بتایا کہ یہ عمل جلد شروع ہو جائے گا لیکن فی الحال ایسا ممکن نہیں کیونکہ ہم تیار نہیں ہیں۔ ہمارے تمام فوجی اثاثے اس وقت ایران کی جارحانہ صلاحیتوں اور ان کی فوجی صنعت کو تباہ کرنے پر مرکوز ہیں۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ قوی امکان ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک بحری جہازوں کو عسکری تحفظ فراہم کرنا شروع کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کا کہنا ہے کہ یہ جنگ عالمی تیل کی منڈی کی تاریخ میں سپلائی کی سب سے بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔ آبنائے ہرمز جہاں سے دنیا کی خام تیل کی سپلائی کا پانچواں حصہ گزرتا ہے، عملی طور پر بند ہونے کی وجہ سے سپلائی معطل ہونے کے خدشات برقرار ہیں۔

انہوں نے کہا ان حالات میں امریکہ سمیت رکن ممالک نے اپنے ذخائر سے 40 کروڑ بیرل تیل نکالنے کا معاہدہ کیا ہے، جو اب تک کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن ہے۔

Comments

Comments are closed.