BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

200 ڈالر فی بیرل تیل کے لیے تیار ہو جائیں، ایران کی دنیا کو وارننگ

  • ایران نے متعدد اہداف پر میزائل داغ کر ثابت کیا وہ توانائی کی سپلائی معطل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ایران کی فوجی کمانڈ نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے لیے تیار رہے، کیونکہ خلیج کی ناکہ بندی کے دوران مزید تین بحری جہاز حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

ایران نے اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ میں متعدد اہداف پر میزائل داغ کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ شدید ترین امریکی و اسرائیلی حملوں کے باوجود توانائی کی سپلائی معطل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران کے فوجی ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمت علاقائی سلامتی پر منحصر ہے جسے آپ نے غیر مستحکم کر دیا ہے۔انہوں نے تہران میں ایک بینک پر حملے کے ردعمل میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کاروبار کرنے والے بینکوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی۔

دوسری جانب ایک ایرانی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای جنگ کے آغاز میں ہونے والے حملے میں معمولی زخمی ہوئے تھے جس میں ان کے والدین، اہلیہ اور بیٹا شہید ہوئے۔ تہران میں لاکھوں افراد نے مقتول رہنماؤں کے جنازوں میں شرکت کر کے مزاحمت کا اظہار کیا۔ اگرچہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں فی الحال 90 ڈالر کے قریب ہیں، تاہم آبنائے ہرمز کی بندش اور سپلائی میں 1970 کے بعد کی بدترین رکاوٹ کے پیشِ نظر عالمی توانائی ایجنسی 40 کروڑ بیرل تیل کے ہنگامی ذخائر جاری کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Comments

Comments are closed.