BR100 Increased By (0.48%)
BR30 Increased By (0.63%)
KSE100 Increased By (0.4%)
KSE30 Increased By (0.39%)
BAFL 58.70 Increased By ▲ 0.26 (0.44%)
BIPL 25.37 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.30 Increased By ▲ 0.31 (0.91%)
CNERGY 8.15 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.86 Increased By ▲ 0.02 (0.1%)
DGKC 195.62 Increased By ▲ 2.65 (1.37%)
FABL 89.94 Increased By ▲ 0.15 (0.17%)
FCCL 53.30 Increased By ▲ 0.47 (0.89%)
FFL 18.02 Increased By ▲ 0.07 (0.39%)
GGL 19.58 Increased By ▲ 0.61 (3.22%)
HBL 286.90 Increased By ▲ 1.40 (0.49%)
HUBC 215.25 Increased By ▲ 0.87 (0.41%)
HUMNL 10.86 Decreased By ▼ -0.02 (-0.18%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.13 (1.62%)
LOTCHEM 27.75 Decreased By ▼ -0.14 (-0.5%)
MLCF 86.99 Increased By ▲ 0.48 (0.55%)
OGDC 322.33 Increased By ▲ 2.37 (0.74%)
PAEL 39.91 Increased By ▲ 0.49 (1.24%)
PIBTL 16.89 Increased By ▲ 0.22 (1.32%)
PIOC 267.15 Increased By ▲ 1.09 (0.41%)
PPL 229.26 Increased By ▲ 1.08 (0.47%)
PRL 34.84 Increased By ▲ 0.16 (0.46%)
SNGP 99.36 Increased By ▲ 0.18 (0.18%)
SSGC 27.01 Increased By ▲ 0.41 (1.54%)
TELE 8.59 Increased By ▲ 0.31 (3.74%)
TPLP 8.62 Increased By ▲ 0.40 (4.87%)
TRG 69.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
پاکستان

کسی بھی وقت اور کسی بھی حالت میں سعودی عرب کی حمایت کریں گے، پاکستان کا اعلان

  • دفاعی معاہدے سے پہلے بھی دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، مشرف زیدی
شائع March 11, 2026 اپ ڈیٹ March 12, 2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی وہ سعودی عرب کی مدد کیلئے پیش پیش رہے گا۔

بدھ کو بلومبرگ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مبشر زیدی نے کہا کہ اس میں کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم سعودی عرب کی مدد کو پہنچیں گے، ہم ضرور ایسا کریں گے اور یہ خواہ کسی بھی صورتحال میں ہو اور کسی بھی وقت ہو۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے سے پہلے بھی دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان یہ یقینی بنانے کے لیے کیا کر رہا ہے کہ حالات اس نہج پر نہ پہنچیں جہاں اس کے قریبی شراکت داروں میں سے کوئی بھی کسی ایسے تنازع میں مزید الجھ جائے جو خطے کے استحکام اور خوشحالی کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنازع کے آغاز ہی سے سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اور ڈیزل کی فراہمی میں مدد کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔

ان کا یہ بیان سعودی وزارتِ دفاع کے اتوار کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے 33 ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا ہے اور ان حملوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق ان میں سے ایک ڈرون کا رخ ریاض کے سفارتی علاقے کی جانب تھا، جسے کسی بھی مالی نقصان یا شہریوں کے زخمی ہوئے بغیر ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دارالحکومت اور گردونواح کے علاقوں کو مجموعی طور پر 26 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

وزارت کے مطابق ایک ڈرون نے ملک کے جنوب مشرق میں واقع شیبہ آئل فیلڈ کو بھی نشانہ بنایا۔

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو 17 بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا جن میں سے 16 کو تباہ کر دیا گیا جبکہ ایک سمندر میں جا گرا۔ مزید برآں مجموعی طور پر 117 ڈرونز کا پتہ لگایا گیا جن میں سے 113 کو فضا ہی میں روک لیا گیا جبکہ چار ملک کے اندر گرے۔

مزید برآں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے گفتگو کی۔

انہوں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری غور و خوص پر بھی خیالات کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کا نقطہ نظر شیئر کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانے اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل ہم آہنگی اور سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

تہران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اب ہفتہ بھر سے جاری جنگ میں خلیجی ریاستوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے، یہ ایک ایسا زلزلہ خیز تنازع ہے جس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔

مزید برآں ٹرمپ نے پیر کے روز سی بی ایس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ’کافی حد تک مکمل ہوچکی ہے اور واشنگٹن اپنے ابتدائی چار سے پانچ ہفتوں کے تخمینے سے بہت آگے ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ لامتناہی جنگ نہیں چاہتا اور لڑائی ختم کرنے کے وقت کا تعین کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرے گا۔

Comments

200 حروف