BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ کی جنگ میں توانائی بحران کے باعث بنگلہ دیش میں ایندھن کی راشننگ کا آغاز

  • 17 کروڑ آبادی والا ملک اپنی تیل اور گیس کی ضروریات کا 95 فیصد حصہ درآمد کرتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث توانائی کے بحران میں شدت آنے پر بنگلہ دیش نے ایندھن کی راشننگ کا آغاز کر دیا، جس کی وجہ سے فلنگ اسٹیشنوں پر لمبی قطاریں لگ گئیں اور عوامی غصہ پھٹ پڑا۔

17 کروڑ آبادی والا یہ ملک اپنی تیل اور گیس کی ضروریات کا 95 فیصد حصہ درآمد کرتا ہے۔ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں اور خلیج میں تہران کی جوابی کارروائیوں کے بعد بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن (بی پی سی) نے زیادہ تر گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فروخت محدود کر دی ہے۔ فراہمی میں ممکنہ تعطل کی وارننگ کے بعد پیدا ہونے والی افراتفری اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے حکام نے مختلف گاڑیوں کے لیے ایندھن کی خریداری کی حد مقرر کر دی ہے، مثال کے طور پر موٹر سائیکل سوار اب ایک وقت میں صرف دو لیٹر پیٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔

بی پی سی نے ایک بیان میں کہا کہ بحرانی صورتحال میں صارفین معمول سے زیادہ خریداری کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ ہفتے کی رات جنوبی ضلع جھنائیدہ میں ایندھن کے حصول پر ہونے والے جھگڑے میں ایک 25 سالہ نوجوان نیروب حسین جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد مشتعل ہجوم نے تین بسوں کو آگ لگا دی اور ایک فلنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی۔

اتوار کو پابندیوں کے نفاذ کے ساتھ ہی دارالحکومت ڈھاکہ میں پیٹرول پمپوں کے باہر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ ایک موٹر سائیکل سوار محمد الامین نے بتایا کہ اسے صرف دو لیٹر پیٹرول کے لیے ایک گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنا پڑا، جبکہ ایک ڈاکٹر اے کے ایم روح الامین نے شکایت کی کہ وہ صرف 10 لیٹر ایندھن حاصل کر سکے جو کافی نہیں ہے۔

ڈسٹری بیوٹر میگھنا پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق گاہکوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہو چکی ہے۔ ادھر بنگلہ دیش کیمیکل انڈسٹریز کارپوریشن کے عہدیدار نے بتایا کہ موجودہ کشیدگی کی وجہ سے ملک کے چھ میں سے پانچ فرٹیلائزر (کھاد) کارخانے 18 مارچ تک بند کر دیے گئے ہیں۔

Comments

200 حروف