دنیا

ایران نے یورینیم ذخیرہ حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، ڈونلڈ ٹرمپ

  • دونوں ممالک چھ ہفتوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایک امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، امریکی صدر
شائع April 17, 2026 اپ ڈیٹ April 17, 2026 09:01am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے اور دونوں ممالک چھ ہفتوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایک امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہمیں جوہری مواد واپس دینے پر اتفاق کر لیا ہے، ٹرمپ نے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو اپنے انداز میں نیوکلیئر ڈسٹ قرار دیا، جس کے بارے میں امریکہ کا کہنا ہے کہ اسے جوہری ہتھیار بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ بہت اچھا امکان ہے کہ ہم ایک معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔