BR100 Decreased By (-0.56%)
BR30 Decreased By (-0.6%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 60.00 Decreased By ▼ -0.64 (-1.06%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 31.53 Decreased By ▼ -0.09 (-0.28%)
CNERGY 11.68 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
DFML 15.89 Increased By ▲ 0.07 (0.44%)
DGKC 208.00 Decreased By ▼ -2.08 (-0.99%)
FABL 96.30 Decreased By ▼ -0.35 (-0.36%)
FCCL 61.88 Decreased By ▼ -0.21 (-0.34%)
FFL 15.00 Increased By ▲ 0.27 (1.83%)
GGL 19.70 Increased By ▲ 0.28 (1.44%)
HBL 311.99 Decreased By ▼ -1.25 (-0.4%)
HUBC 206.75 Decreased By ▼ -2.23 (-1.07%)
HUMNL 8.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.27%)
KEL 6.29 Increased By ▲ 0.13 (2.11%)
LOTCHEM 24.76 Decreased By ▼ -0.29 (-1.16%)
MLCF 104.72 Decreased By ▼ -0.55 (-0.52%)
OGDC 315.50 Decreased By ▼ -0.59 (-0.19%)
PAEL 35.79 Increased By ▲ 0.35 (0.99%)
PIBTL 13.58 Decreased By ▼ -0.21 (-1.52%)
PIOC 272.98 Decreased By ▼ -1.70 (-0.62%)
PPL 223.27 Decreased By ▼ -2.08 (-0.92%)
PRL 79.60 Decreased By ▼ -0.79 (-0.98%)
SNGP 94.27 Decreased By ▼ -0.46 (-0.49%)
SSGC 23.94 Decreased By ▼ -0.47 (-1.93%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.09 (-1.19%)
TPLP 12.58 Decreased By ▼ -0.52 (-3.97%)
TRG 54.15 Decreased By ▼ -0.68 (-1.24%)
UNITY 8.40 Increased By ▲ 0.06 (0.72%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.06 (4.92%)

کریسنٹ فائبرز لمیٹڈ نے سندھ کے علاقے نوری آباد میں واقع اپنی تقریباً 14 ایکڑ لیز ہولڈ اراضی الکرم اسپننگ ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو 1.25 ارب روپے (تقریباً 4.51 ملین ڈالر) میں فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کریسنٹ فائبرز نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق کریسنٹ فائبرز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی تقریباً 14 ایکڑ لیز ہولڈ اراضی جس پر 233,270 مربع فٹ رقبے پر عمارتیں تعمیر ہیں، الکرم اسپننگ ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے موصول ہونے والی سب سے زیادہ بولی منظور اور قبول کرلی ہے۔ یہ اراضی پلاٹ نمبر بی/123، نوری آباد سائٹ، ضلع جامشورو میں واقع ہے جس کی مجموعی فروختی قیمت 1.25 ارب روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمپنیز ایکٹ 2017 کی دفعہ 183(3)(اے) کے تحت مجوزہ فروخت کی منظوری حصص یافتگان پہلے ہی 10 نومبر 2026 کو منعقدہ غیر معمولی جنرل اجلاس میں دے چکے تھے۔

کمپنی کی آڈٹ کمیٹی نے بھی اس فروخت کی سفارش کی تھی۔

تاہم اس معاہدے پر عملدرآمد فروخت کے معاہدے پر دستخط، فروخت کی رقم کی وصولی، متعلقہ حکام کے ہاں منتقلی کے قانونی مراحل کی تکمیل اور مالیاتی اداروں سے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹس (این او سیز) کے حصول سے مشروط ہے۔

کریسنٹ فائبرز لمیٹڈ (سی ایف ایل) 1977 میں پاکستان میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم ہوئی تھی۔ کمپنی دھاگے کی تیاری اور فروخت کا کاروبار کرتی ہے۔

30 جون 2025 تک کمپنی کے مجموعی حصص میں سب سے زیادہ 48.45 فیصد حصہ مقامی عوام کے پاس تھا جبکہ ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)، ان کی بیگمات اور کم عمر بچوں کے پاس مجموعی طور پر 36.98 فیصد حصص تھے۔

دوسری جانب، الکرم ٹیکسٹائل ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان کی بڑی عمودی طور پر مربوط ٹیکسٹائل کمپنیوں میں سے ایک ہے جو پیداواری عمل کے مختلف مراحل پر کام کرتی ہے۔

کمپنی کی مجموعی فروخت میں برآمدات کا حصہ 80 فیصد اور مقامی فروخت کا حصہ 20 فیصد ہے۔ اس کی مقامی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کا تقریباً 14 سے 15 فیصد حصہ ای کامرس کے ذریعے آتا ہے، جسے بڑھا کر 20 فیصد تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

Comments

200 حروف