BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.54%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.4%)
BAFL 59.90 Decreased By ▼ -0.74 (-1.22%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 31.55 Decreased By ▼ -0.07 (-0.22%)
CNERGY 11.68 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.08 (0.51%)
DGKC 208.40 Decreased By ▼ -1.68 (-0.8%)
FABL 96.33 Decreased By ▼ -0.32 (-0.33%)
FCCL 61.67 Decreased By ▼ -0.42 (-0.68%)
FFL 15.07 Increased By ▲ 0.34 (2.31%)
GGL 19.55 Increased By ▲ 0.13 (0.67%)
HBL 311.80 Decreased By ▼ -1.44 (-0.46%)
HUBC 206.70 Decreased By ▼ -2.28 (-1.09%)
HUMNL 8.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.27%)
KEL 6.27 Increased By ▲ 0.11 (1.79%)
LOTCHEM 24.78 Decreased By ▼ -0.27 (-1.08%)
MLCF 104.49 Decreased By ▼ -0.78 (-0.74%)
OGDC 315.48 Decreased By ▼ -0.61 (-0.19%)
PAEL 35.70 Increased By ▲ 0.26 (0.73%)
PIBTL 13.64 Decreased By ▼ -0.15 (-1.09%)
PIOC 271.00 Decreased By ▼ -3.68 (-1.34%)
PPL 223.96 Decreased By ▼ -1.39 (-0.62%)
PRL 79.69 Decreased By ▼ -0.70 (-0.87%)
SNGP 94.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.56%)
SSGC 23.98 Decreased By ▼ -0.43 (-1.76%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.09 (-1.19%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.49 (-3.74%)
TRG 54.30 Decreased By ▼ -0.53 (-0.97%)
UNITY 8.44 Increased By ▲ 0.10 (1.2%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.04 (3.28%)
پاکستان

کوہاٹ دہشت گرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید، صدر اور وزیراعظم کی مذمت

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، آصف زرداری
شائع اپ ڈیٹ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت خیبر پختونخوا پولیس کے 10 اہلکار شہید ہوگئے۔

دونوں رہنماؤں نے الگ الگ بیانات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔

انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، ہمدردی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قابلِ قدر خدمات اور قربانیاں دے رہے ہیں، اور امن، استحکام اور سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

صدرِ مملکت نے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ کے علاقے دارہ بکاخ میں دہشت گردوں کے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدر زمان سمیت خیبر پختونخوا پولیس کے 10 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر افسران و جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے فرض شناسی، جرأت اور بہادری کی عظیم مثال قائم کی، وطن عزیز کے امن و سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 18 خوارج کو ہلاک کرنا خیبر پختونخوا پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ کے مطابق کوہاٹ ضلع میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 18 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کی ایک نفری نے مقامی سول انتظامیہ کے تعاون سے کوہاٹ کے قریب درہ بوکاک میں غیر قانونی سونے کی کان کنی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی مکمل کی۔ واپسی پر جرائم پیشہ عناصر کے ایما پر دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

پولیس نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، تاہم اس دوران 10 پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے درمیان منظم روابط تھے اور انہوں نے باہمی رابطے سے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس نے خبردار کیا کہ دہشت گرد گروہ کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ ملک میں بدامنی پھیلانے کی مذموم کوشش ہے، ایسے عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، پوری قوم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاکستان کے امن و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پُرعزم ہے۔


Comments

200 حروف