BR100 Increased By (0.45%)
BR30 Increased By (0.16%)
KSE100 Increased By (0.49%)
KSE30 Increased By (0.32%)
BAFL 60.90 Increased By ▲ 0.30 (0.5%)
BIPL 24.49 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 31.91 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.85 Increased By ▲ 0.50 (4.41%)
DFML 15.90 Decreased By ▼ -0.13 (-0.81%)
DGKC 212.60 Decreased By ▼ -0.91 (-0.43%)
FABL 96.68 Increased By ▲ 2.16 (2.29%)
FCCL 62.89 Decreased By ▼ -0.72 (-1.13%)
FFL 14.63 Increased By ▲ 0.62 (4.43%)
GGL 19.60 Decreased By ▼ -0.08 (-0.41%)
HBL 316.00 Increased By ▲ 4.59 (1.47%)
HUBC 209.70 Decreased By ▼ -0.20 (-0.1%)
HUMNL 8.65 Decreased By ▼ -0.32 (-3.57%)
KEL 6.21 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 25.15 Increased By ▲ 0.32 (1.29%)
MLCF 107.10 Decreased By ▼ -0.17 (-0.16%)
OGDC 318.36 Increased By ▲ 1.34 (0.42%)
PAEL 35.12 Increased By ▲ 0.37 (1.06%)
PIBTL 13.90 Increased By ▲ 0.03 (0.22%)
PIOC 278.05 Decreased By ▼ -0.30 (-0.11%)
PPL 226.70 Decreased By ▼ -1.20 (-0.53%)
PRL 81.48 Increased By ▲ 4.22 (5.46%)
SNGP 95.15 Increased By ▲ 1.19 (1.27%)
SSGC 24.65 Increased By ▲ 0.80 (3.35%)
TELE 7.62 Increased By ▲ 0.33 (4.53%)
TPLP 13.18 Decreased By ▼ -0.75 (-5.38%)
TRG 55.15 Increased By ▲ 0.71 (1.3%)
UNITY 8.44 Decreased By ▼ -0.17 (-1.97%)
WTL 1.03 Increased By ▲ 0.01 (0.98%)
دنیا

بھارت میں دیوالی پر شدید زہریلی دھند چھا گئی، آلات فضائی آلودگی کی پیمائش کرنے میں ناکام

  • بھارتی حکام کے مطابق آلودگی کی شدت عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تجویز کردہ یومیہ حد سے 66 گنا زیادہ ہوگئی تھی
شائع اپ ڈیٹ

بھارت میں دیوالی کے موقع پر فضائی آلودگی اس قدر بڑھ گئی کہ آلودگی کی پیمائش کرنے والے سرکاری آلات کی مقررہ حد سے بھی تجاوز کرگئی، جس کے باعث کئی گھنٹوں تک آلودگی کی مکمل سطح ریکارڈ نہ ہوسکی۔

بھارتی حکام کے مطابق آلودگی کی شدت عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تجویز کردہ یومیہ حد سے 66 گنا زیادہ ہوگئی تھی۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب اتوار اور پیر کی درمیانی شب آتش بازی کے باعث نئی دہلی میں زہریلے دھوئیں کی چادر چھا گئی۔

اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا کہ حکام نے دانستہ طور پر آلودگی کی ریڈنگز میں کئی گھنٹوں کا خلا رکھا تاکہ صورتحال کی سنگینی چھپائی جاسکے۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی صدر سوربھ بھاردواج اور کانگریس رہنما اجے ماکن نے حکومت سے اس معاملے پر جواب طلب کیا۔

تاہم مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا میں خلا آلودگی کی پیمائش کرنے والے آلات کی تکنیکی حدود کے باعث پیدا ہوا، اسے حقائق چھپانے کی کوشش قرار نہیں دیا جاسکتا۔

حکام کے مطابق مانیٹرنگ آلات فی مکعب میٹر 1,000 مائیکروگرام تک آلودگی ناپنے کے لیے تیار کیے گئے تھے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے پی ایم 2.5 کی یومیہ حد 15 مائیکروگرام مقرر کر رکھی ہے۔

مانیٹرنگ ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق نئی دہلی کے مندر مارگ علاقے میں آلودگی کی سطح 879 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی، جو عالمی ادارہ صحت کی حد سے 58 گنا سے بھی زیادہ ہے۔

Comments

200 حروف