کھیل
نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز سے باہر
- فاسٹ بولر میٹ ہنری کو ٹریننگ کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد کنکشن (سر پر چوٹ کے اثرات) سے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے اور وہ ہفتے کو ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے
نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز ڈیون کونوے ساتھی کھلاڑی میٹ ہنری سے ٹکرانے کے باعث ہونے والی انجری کے بعد بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں کنکشن (سر پر چوٹ کے اثرات) کی تشخیص ہوئی ہے۔
دوسری جانب فاسٹ بولر میٹ ہنری کو طبی معائنے کے بعد کنکشن سے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے اور وہ ہفتے کو ویلنگٹن میں شیڈول دوسرے ون ڈے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
کونوے کی جگہ نیوزی لینڈ اے اسکواڈ کے بائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بلے باز نک کیلی کو قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
بھارت نے بدھ کو آکلینڈ میں بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
نیوزی لینڈ کو امید ہے کہ کونوے 19 نومبر سے ویلنگٹن میں شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔























Comments