BR100 Decreased By (-0.18%)
BR30 Decreased By (-0.98%)
KSE100 Increased By (0.1%)
KSE30 Decreased By (-0.06%)
BAFL 57.66 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 23.10 Decreased By ▼ -0.05 (-0.22%)
BOP 28.10 Decreased By ▼ -0.25 (-0.88%)
CNERGY 12.54 Decreased By ▼ -1.10 (-8.06%)
DFML 15.57 Increased By ▲ 0.16 (1.04%)
DGKC 180.62 Increased By ▲ 2.47 (1.39%)
FABL 92.40 Increased By ▲ 1.00 (1.09%)
FCCL 52.90 Increased By ▲ 0.62 (1.19%)
FFL 12.80 Decreased By ▼ -0.10 (-0.78%)
GGL 18.77 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 285.00 Decreased By ▼ -6.55 (-2.25%)
HUBC 193.89 Increased By ▲ 0.71 (0.37%)
HUMNL 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
KEL 5.80 Increased By ▲ 0.01 (0.17%)
LOTCHEM 23.98 Increased By ▲ 0.09 (0.38%)
MLCF 91.30 Increased By ▲ 0.79 (0.87%)
OGDC 306.12 Decreased By ▼ -0.66 (-0.22%)
PAEL 32.20 Decreased By ▼ -0.13 (-0.4%)
PIBTL 12.85 Decreased By ▼ -0.08 (-0.62%)
PIOC 234.55 Increased By ▲ 1.41 (0.6%)
PPL 213.60 Decreased By ▼ -0.33 (-0.15%)
PRL 87.65 Decreased By ▼ -9.31 (-9.6%)
SNGP 90.78 Increased By ▲ 0.25 (0.28%)
SSGC 22.40 Decreased By ▼ -0.13 (-0.58%)
TELE 6.50 Decreased By ▼ -0.22 (-3.27%)
TPLP 12.80 Increased By ▲ 0.20 (1.59%)
TRG 52.00 Increased By ▲ 0.04 (0.08%)
UNITY 7.79 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 0.94 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

وافی انرجی پاکستان کو نو ماہ میں 6,558 ملین روپے منافع، 4 روپے فی حصص ڈیویڈنڈ کا اعلان

  • اس عرصے کے دوران ڈبلیو ای پی ایل نے اپنے ریٹیل نیٹ ورک میں توسیع کا سلسلہ جاری رکھا
شائع اپ ڈیٹ

وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (ڈبلیو ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے نو ماہ کے مالی نتائج کا اعلان کردیا۔ کمپنی نے رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 6,558 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ منافع 3,030 ملین روپے رہا تھا۔ یہ نتائج عالمی تیل کی منڈیوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ، رسد کے حوالے سے دباؤ اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے مشکل ماحول کے دوران سامنے آئے ہیں۔ ڈبلیو ای پی ایل نے فی حصص 4 روپے منافعِ نقد (ڈیویڈنڈ) دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس عرصے کے دوران ڈبلیو ای پی ایل نے اپنے ریٹیل نیٹ ورک میں توسیع کا سلسلہ جاری رکھا اور 54 نئے شیل ریٹیل اسٹیشنز، 26 شیل سلیکٹ اسٹورز اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے شیل ریچارج کے 9 چارجنگ مراکز قائم کیے۔ کمپنی نے اپنی کنزیومر اور صنعتی لبریکنٹس (چکنا کرنے والے تیل) کی کاروباری سرگرمیوں کے تحت مختلف مصنوعات کی فراہمی اور صارفین سے روابط کے ذریعے انہیں خدمات فراہم کرنا جاری رکھا۔ نئی شراکت داریوں اور اتحادوں نے بھی اس کے ریٹیل کاروبار اور صارفین کو پیش کی جانے والی سہولیات میں اضافے میں معاونت کی۔

اپنے سماجی فلاحی اقدامات کے تحت ڈبلیو ای پی ایل نے دی داؤد فاؤنڈیشن کے میگنیفائی سائنس سینٹر کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بچوں کی تعلیم کے فروغ میں معاونت کی۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ای پی ایل نے آئی ایف سی–پاکستان بزنس کونسل کے کلائمٹ ٹو ایکول (Climate2Equal) اقدام میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ اعزاز کمپنی کے ایکسیس ٹو انرجی پروگرام کے تحت کیے گئے کام کے اعتراف میں دیا گیا جس کا مقصد خواتین اور دیہی آبادیوں کی معاونت کرنا ہے۔

اس عرصے کے دوران شیل نے دنیا بھر میں اپنے لائسنس یافتہ اداروں میں سے وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کو شیل لائسنس یافتہ ادارہ سال 2025 قرار دیا۔ یہ اعزاز کمپنی کی مجموعی کاروباری کارکردگی اور آپریشنل معیار، حفاظت اور صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے عزم کا اعتراف ہے۔

نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر شیخ نے کہا کہ رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ہم نے اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور مارکیٹ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ مشکل کاروباری حالات کے باوجود ہم نے اپنے ریٹیل نیٹ ورک میں توسیع کی اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے نان فیول ریٹیل مصنوعات اور خدمات میں اضافہ کیا۔ مجھے اپنی ٹیم کی کامیابیوں اور اس کے عزم پر فخر ہے۔ ہم اپنے کاروبار میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے اور اب تک ہونے والی پیش رفت کو مزید آگے بڑھائیں گے تاکہ اپنے شیئر ہولڈرز اور پاکستان کے لیے طویل مدتی قدر پیدا کی جا سکے۔

Comments

200 حروف