BR100 Increased By (0.96%)
BR30 Increased By (0.73%)
KSE100 Increased By (0.88%)
KSE30 Increased By (0.99%)
BAFL 57.96 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 23.20 Decreased By ▼ -0.24 (-1.02%)
BOP 28.63 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
CNERGY 14.08 Increased By ▲ 1.28 (10%)
DFML 15.72 Decreased By ▼ -0.23 (-1.44%)
DGKC 181.50 Decreased By ▼ -3.13 (-1.7%)
FABL 91.91 Increased By ▲ 0.72 (0.79%)
FCCL 52.60 Decreased By ▼ -0.23 (-0.44%)
FFL 13.04 Increased By ▲ 0.10 (0.77%)
GGL 19.74 Decreased By ▼ -0.34 (-1.69%)
HBL 293.89 Increased By ▲ 6.23 (2.17%)
HUBC 194.00 Increased By ▲ 0.82 (0.42%)
HUMNL 8.41 Increased By ▲ 0.33 (4.08%)
KEL 5.96 Increased By ▲ 0.13 (2.23%)
LOTCHEM 24.35 Increased By ▲ 0.22 (0.91%)
MLCF 91.25 Decreased By ▼ -0.13 (-0.14%)
OGDC 306.87 Increased By ▲ 3.19 (1.05%)
PAEL 32.65 Decreased By ▼ -0.17 (-0.52%)
PIBTL 13.20 Increased By ▲ 0.17 (1.3%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -0.49 (-0.21%)
PPL 215.40 Increased By ▲ 0.32 (0.15%)
PRL 101.28 Increased By ▲ 7.12 (7.56%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 2.33 (2.6%)
SSGC 23.15 Increased By ▲ 0.21 (0.92%)
TELE 6.87 Increased By ▲ 0.06 (0.88%)
TPLP 12.25 Decreased By ▼ -0.19 (-1.53%)
TRG 53.03 Decreased By ▼ -0.59 (-1.1%)
UNITY 7.70 Decreased By ▼ -0.02 (-0.26%)
WTL 0.95 Increased By ▲ 0.01 (1.06%)
پاکستان

وزیراعظم کی لاہور، کراچی ایئرپورٹس کی توسیع کی منظوری

  • توسیعی منصوبوں اور مسافروں کو سفری سہولتوں کی فراہمی میں بہتری کے لیے اصلاحات کی تھرڈ پارٹی سے توثیق یقینی بنائی جائے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو لاہور اور کراچی کے ائرپورٹس کے ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دی اور ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔

یہ پیشرفت وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے دوران سامنے آئی جس میں پاکستانی ائرپورٹس پر خدمات کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس کو کراچی اور لاہور کے ائرپورٹس کی توسیع کے منصوبوں، مختلف ائرپورٹس کی اپ گریڈیشن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو لاہور اور کراچی کے ائرپورٹس کے ماسٹر پلانز اور ان کے تحت توسیعی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور تعمیر کے لیے مقررہ مدت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ توسیعی منصوبوں اور مسافروں کو سفری سہولتوں کی فراہمی میں بہتری کے لیے اصلاحات کی تھرڈ پارٹی سے توثیق یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ائرپورٹس پر سفری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کی توسیع کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرونِ ملک پروازوں کی بحالی کے لیے 14 ائرپورٹس کو فعال کیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ کراچی کو فضائی کارگو کا مرکز بنانے کے لیے ایئر کارگو ولیج کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میٹ اینڈ گریٹ سروس شروع کر دی گئی ہے۔ اسی طرح مسافروں کی بروقت رہنمائی کے لیے ایف آئی اے نے ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر پری ڈپارچر ڈیسک قائم کیے ہیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ حیدرآباد میں موجود ایوی ایشن ادارے کو بین الاقوامی معیار کی ایوی ایشن یونیورسٹی بنانے کے لیے مزید بہتر کیا جارہا ہے جس پر کام فروری 2028 تک شروع کردیا جائے گا۔

Comments

200 حروف