BR100 Increased By (0.87%)
BR30 Increased By (0.97%)
KSE100 Increased By (0.63%)
KSE30 Increased By (0.64%)
BAFL 56.35 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
BIPL 23.50 Increased By ▲ 0.19 (0.82%)
BOP 27.63 Increased By ▲ 0.12 (0.44%)
CNERGY 12.83 Increased By ▲ 0.11 (0.86%)
DFML 15.80 Decreased By ▼ -0.08 (-0.5%)
DGKC 182.78 Decreased By ▼ -0.52 (-0.28%)
FABL 91.00 Increased By ▲ 0.30 (0.33%)
FCCL 52.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.23%)
FFL 12.98 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
GGL 19.65 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 284.70 Increased By ▲ 0.08 (0.03%)
HUBC 188.99 Increased By ▲ 0.37 (0.2%)
HUMNL 8.10 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
KEL 5.76 Decreased By ▼ -0.04 (-0.69%)
LOTCHEM 23.00 Increased By ▲ 0.07 (0.31%)
MLCF 90.41 No Change ▼ 0.00 (0%)
OGDC 302.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.07%)
PAEL 32.80 Increased By ▲ 0.05 (0.15%)
PIBTL 13.08 Decreased By ▼ -0.13 (-0.98%)
PIOC 232.14 Decreased By ▼ -1.36 (-0.58%)
PPL 214.97 Decreased By ▼ -0.30 (-0.14%)
PRL 95.60 Decreased By ▼ -0.49 (-0.51%)
SNGP 89.71 Decreased By ▼ -0.49 (-0.54%)
SSGC 22.69 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 6.67 Decreased By ▼ -0.04 (-0.6%)
TPLP 11.96 Increased By ▲ 0.44 (3.82%)
TRG 53.35 Decreased By ▼ -1.36 (-2.49%)
UNITY 7.64 Decreased By ▼ -0.08 (-1.04%)
WTL 0.95 Decreased By ▼ -0.01 (-1.04%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس 350 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

  • صبح 9 بجکر 35 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 164,830.55 پوائنٹس پر جاپہنچا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے ابتدائی منٹوں میں مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 350 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

صبح 9 بجکر 35 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 363.35 پوائنٹس یا 0.22 فیصد اضافے سے 164,830.55 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ حبکو، ماڑی انرجیز، پاکستان آئل فیلڈز، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور ایم ای بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیا۔

ایک اہم پیش رفت کے تحت پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے نظام کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کرنسی لین دین کی رپورٹنگ کی نظرثانی شدہ حدوں کی منظوری دی گئی، پاکستان میری ٹائم زونز ایکٹ 2023ء کی ایک شق کو انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی قانون کے ریگولیٹری فریم ورک کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بحالی کا رجحان برقرار رہا، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہوا، حالانکہ اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,428.73 پوائنٹس یا 0.88 فیصد اضافے کے بعد 164,467.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی منڈیوں میں بدھ کو ایشیائی حصص کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی جس کی وجہ اے آئی سے متعلق سرمایہ کاروں کے جوش و خروش میں دوبارہ اضافہ تھا۔ اس دوران امریکی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر صنعت کی بڑی کمپنیوں کے مالی نتائج جاری ہونے کی توقع تھی جبکہ فیڈرل ریزرو کے پالیسی فیصلے سے قبل ڈالر بھی مضبوط رہا۔

جنوبی کوریا کی چِپ ساز کمپنی ایس کے ہائینکس نے سہ ماہی آپریٹنگ منافع میں سات گنا سے زیادہ اضافے کی اطلاع دی جس سے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کو مزید تقویت ملی۔

اے آئی سے متعلق حصص میں تیزی کا اگلا امتحان اس وقت ہوگا جب ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں الفابیٹ اور مائیکروسافٹ کاروباری اوقات کے اختتام پر اپنے مالیاتی نتائج جاری کریں گی۔ سرمایہ کار ان نتائج میں اس بات کے شواہد تلاش کررہے ہیں کہ اے آئی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر بھاری اخراجات مناسب منافع دے رہے ہیں یا نہیں۔

امریکی کمپنیوں کے مالی نتائج سے قبل ایشیا پیسیفک کے جاپان کے علاوہ دیگر حصص کی وسیع تر نمائندگی کرنے والے ایم ایس سی آئی انڈیکس میں ایشیائی کاروبار کے ابتدائی اوقات میں 0.85 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.2 فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 3 فیصد سے زیادہ تیزی ریکارڈ کی گئی۔

ایس کے ہائینکس کے حصص کاروبار شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد 3 فیصد بڑھ گئے، تاہم بعد ازاں اضافہ محدود ہوگیا اور حصص 1.75 فیصد اضافے پر کاروبار کرتے رہے۔

Comments

200 حروف