دنیا
اردن کا شام میں حملہ، داعش کے 20 سے زائد جنگجو ہلاک
- اردن نے پیر کو کہا تھا کہ یہ کارروائیاں دمشق کے ساتھ رابطہ کاری کے تحت کی گئیں
اردن نے کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے پیر کی رات جنوبی شام میں حملے کرکے داعش کے 20 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔
اردن کے وزیر برائے سرکاری ابلاغ محمد المومنی نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ان حملوں میں شہریوں کے معروف رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا گیا۔ اردن نے پیر کو کہا تھا کہ یہ کارروائیاں دمشق کے ساتھ رابطہ کاری کے تحت کی گئیں۔
شام کے حکام نے پیر کی رات جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اردن کے فضائی حملوں میں 7 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 3 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔



















Comments