دنیا
فرانس میں بائیں بازو کے مظاہرین سے نمٹنے میں سیکیورٹی ادارے ناکام ہیں، وزیر انصاف
- انہوں نے فرانس 2 ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر، انتہائی بائیں بازو سے مؤثر انداز میں نمٹا نہیں جا رہا
فرانس کے وزیر انصاف جیرالڈ دارمانین نے کہا ہے کہ اس ہفتے کے اختتام پر ہونے والے ہنگاموں نے سیکیورٹی اداروں کی ان خامیوں کو اجاگر کیا ہے جو انتہائی بائیں بازو کے مظاہرین کی جانب سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے موجود ہیں۔
جیرالڈ دارمانین نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں اور منظم جرائم پیشہ گروہوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے میں بہت اچھے ہیں، تاہم انتہائی بائیں بازو کے ایسے مظاہرین سے نمٹنے میں ان کی کارکردگی نسبتاً کمزور ہے۔
انہوں نے فرانس 2 ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر، انتہائی بائیں بازو سے مؤثر انداز میں نمٹا نہیں جا رہا۔






















Comments