BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.65 Decreased By ▼ -0.12 (-0.22%)
BIPL 24.41 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 28.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 15.91 Decreased By ▼ -0.17 (-1.06%)
DGKC 182.00 Decreased By ▼ -0.40 (-0.22%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.77 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.40 (-1.99%)
HBL 290.42 Increased By ▲ 0.98 (0.34%)
HUBC 193.43 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.18 (3.05%)
LOTCHEM 25.41 Decreased By ▼ -0.41 (-1.59%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.55%)
OGDC 299.10 Decreased By ▼ -3.15 (-1.04%)
PAEL 33.77 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
PIBTL 13.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 231.93 Increased By ▲ 0.85 (0.37%)
PPL 218.87 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
PRL 106.95 Increased By ▲ 3.19 (3.07%)
SNGP 90.23 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
SSGC 22.91 Decreased By ▼ -0.11 (-0.48%)
TELE 7.11 Decreased By ▼ -0.12 (-1.66%)
TPLP 11.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
TRG 56.37 Increased By ▲ 0.90 (1.62%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
دنیا

حوثی حملوں کے باعث خلل پھیلنے پر سعودی بلند عمارت کے دفاتر بند

  • 99 منزلہ ٹاور میں آئندہ اطلاع تک گھر سے کام کرنا لازمی قرار دے دیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی معروف 99 منزلہ عمارت کنگڈم سینٹر نے سکیورٹی خدشات کے باعث دفاتر کے تمام ملازمین کو اگلی اطلاع تک گھر سے کام کرنے کی ہدایت کردی۔

عمارت کی انتظامیہ نے ای میل میں کہا کہ فوری طور پر ریموٹ ورکنگ لازمی ہوگی اور ملازمین اس دوران دفاتر آنے سے گریز کریں گے۔ تاہم عمارت کے نچلے حصے میں واقع شاپنگ مال کھلا رہے گا۔ یہ فیصلہ دارالحکومت کے اطراف دو ڈرونز روکے جانے اور سکیورٹی الرٹ جاری ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ریاض اور گردونواح کے اسکولوں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ دوسرے ہفتے تک بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ گزشتہ ہفتے حملے میں 13 افراد کی ہلاکت کے بعد بند ہے۔

سعودی اتحاد نے یمن کی سرحد کے قریب نجران میں ہیلی کاپٹر کے دو پائلٹوں کی ہلاکت کی اطلاع دی اور وجہ تکنیکی خرابی بتائی۔ تاہم حوثیوں نے اسی علاقے میں سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

اتحاد کے مطابق ریاض کے علاقے میں دو ڈرونز، مشرقی صوبے میں ایک ڈرون اور جنوبی سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل روکے گئے۔

دوسری جانب حوثیوں کے حملوں اور بحری ناکہ بندی سے بحیرہ احمر میں تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ مصر کی پارلیمنٹ نے بھی سعودی عرب کی دفاعی مدد سے متعلق صدر عبدالفتاح السیسی کی درخواست پر بحث پیر تک ملتوی کردی۔

Comments

200 حروف