مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,600 روپے کی کمی
- عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 4,165 ڈالر فی اونس پر آ گیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر کمی کے بعد 4,165 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں كمی كی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1,600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے ہوگئی۔
اسی طرح آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1,372 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے كے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 81 روپے کی كمی سے 6175 روپے ہوگئی۔
























Comments