BR100 Increased By (0.59%)
BR30 Increased By (1.07%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.52%)
BAFL 55.77 Decreased By ▼ -0.09 (-0.16%)
BIPL 24.33 Increased By ▲ 0.25 (1.04%)
BOP 28.81 Increased By ▲ 0.23 (0.8%)
CNERGY 12.80 Increased By ▲ 0.09 (0.71%)
DFML 16.08 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
DGKC 182.40 Increased By ▲ 0.79 (0.43%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.20 (-0.22%)
FCCL 51.99 Increased By ▲ 0.52 (1.01%)
FFL 14.02 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 20.10 Increased By ▲ 1.07 (5.62%)
HBL 289.44 Increased By ▲ 2.18 (0.76%)
HUBC 193.24 Increased By ▲ 1.73 (0.9%)
HUMNL 9.21 Increased By ▲ 0.09 (0.99%)
KEL 5.91 Decreased By ▼ -0.03 (-0.51%)
LOTCHEM 25.82 Decreased By ▼ -0.49 (-1.86%)
MLCF 90.45 Increased By ▲ 0.64 (0.71%)
OGDC 302.25 Increased By ▲ 2.51 (0.84%)
PAEL 33.73 Increased By ▲ 0.14 (0.42%)
PIBTL 13.71 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 231.08 Increased By ▲ 0.02 (0.01%)
PPL 219.25 Increased By ▲ 1.78 (0.82%)
PRL 103.76 Increased By ▲ 4.57 (4.61%)
SNGP 90.13 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
SSGC 23.02 Increased By ▲ 0.40 (1.77%)
TELE 7.23 Increased By ▲ 0.18 (2.55%)
TPLP 11.87 Increased By ▲ 0.05 (0.42%)
TRG 55.47 Decreased By ▼ -1.08 (-1.91%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.43 (-5.08%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
دنیا

البانیا کے رہنما نے مستعفی ہونے کے مطالبات مسترد کردیے، دارالحکومت میں طلبہ کا احتجاج پرتشدد ہوگیا

  • وزیرِاعظم ایڈی راما کے خلاف بدعنوانی کے الزامات اور تعلیمی مسائل پر احتجاج کے دورن پولیس نے واٹر کینن استعمال کی
شائع اپ ڈیٹ

البانیا میں ہزاروں طلبہ نے بدعنوانی، تعلیم کے بڑھتے اخراجات اور سرکاری پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم ایڈی راما سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے دارالحکومت تیرانا میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس سے جھڑپیں کیں، جس پر پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس استعمال کی۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے مسائل سننے میں ناکام رہی ہے، جبکہ مہنگائی، روزگار کے محدود مواقع اور مبینہ بدعنوانی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ احتجاج کے دوران کچرے کے ڈبے جلائے گئے، بس اسٹاپس اور ٹریفک سگنلز کو نقصان پہنچایا گیا۔

وزیراعظم ایڈی راما نے مستعفی ہونے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کے بڑھتے اخراجات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، تاہم سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنا جائز مطالبات کا حصہ نہیں۔

یہ احتجاج جنوبی ساحلی علاقے میں لگژری ریزورٹ کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف کئی ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد شدت اختیار کرگیا ہے۔ البانیا یورپی یونین میں شمولیت کے لیے کوشاں ہے اور 2028 تک رکنیت حاصل کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔

Comments

200 حروف