جوکووچ چائنا اوپن کے چیمپئن بن گئے، ڈی مینور انجری کے باعث دستبردار
- جوکووچ نے ساتویں بار چائنا اوپن کا ٹائٹل جیت لیا، ایلکس ڈی مینور ران کی انجری کے باعث فائنل سے دستبردار
نوواک جوکووچ نے منگل کے روز چائنا اوپن کا ساتواں ٹائٹل اپنے نام کرلیا، جب آسٹریلیا کے ایلکس ڈی منور فائنل کے دوران ران کی انجری کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔
پہلا سیٹ ٹائی بریک میں ہارنے کے بعد ڈی منور نے طبی امداد کے لیے کورٹ سے باہر جانے کا وقت لیا، تاہم بائیں ران پر بھاری پٹی باندھ کر دوبارہ کھیل شروع کیا۔ تاہم دوسرے سیٹ کا پہلا گیم جیتنے کے بعد انہیں مقابلہ ختم کرنا پڑا، اس وقت وہ 7-6 (3)، 0-1 سے پیچھے تھے۔
ٹرافی کی تقریب کے دوران ڈی منور نے کہا، ’’میں زیادہ اچھا محسوس نہیں کر رہا… میں تمام شاندار شائقین سے معذرت چاہتا ہوں۔‘‘
27 سالہ پانچویں سیڈ کھلاڑی نے مزید کہا، ’’میں اس طرح مقابلہ ختم نہیں کرنا چاہتا تھا… امید ہے اگلے سال دوبارہ ملاقات ہوگی۔‘‘
چھٹی سیڈنگ رکھنے والے جوکووچ کی کامیابی کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں سربین کھلاڑی کا ناقابلِ شکست ریکارڈ برقرار رہا اور ان کی مسلسل فتوحات کی تعداد 34 ہوگئی، جبکہ 39 سالہ جوکووچ نے مسلسل 21ویں سال بھی سنگلز ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔


















Comments