BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

عمران حلیم شیخ 29 ستمبر سے بینک اسلامی کے صدر و سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے

  • بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کو 2004 میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے معروف اسلامی مالیاتی ادارے بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے اپنے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران حلیم شیخ کو 29 ستمبر 2026 سے 3 سال کی مدت کیلئے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا ہے۔

بینک نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کیے گئے نوٹس میں اس بارے میں آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق عمران حلیم شیخ 29 ستمبر 2026 سے بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

گزشتہ ماہ بینک اسلامی کے بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ رضوان عطا 28 ستمبر 2026 کو اپنی موجودہ تین سالہ مدت کی تکمیل تک بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

بینک اسلامی نے اس وقت کہا تھا کہ بورڈ نے رضوان عطا کی کاوشوں کو تسلیم کیا اور ان کو سراہا۔

بینک نے مزید اعلان کیا کہ عمران حلیم شیخ کو 29 ستمبر 2026 سے تین سال کی مدت کے لیے بینک کا آئندہ صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کو 2004 میں پاکستان میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا جس کے بانی جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ اور رندری خاندان تھے۔

بعد ازاں 2005 میں دبئی بینک بھی بطور بانی شیئر ہولڈر بینک میں شامل ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی 2003 کی اسلامی بینکاری پالیسی کے تحت بینک کو 2005 میں شیڈولڈ اسلامک کمرشل بینک کے طور پر لائسنس جاری کیا گیا جبکہ اس نے باضابطہ طور پر 7 اپریل 2006 کو اپنی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

Comments

200 حروف