کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے
- کوہلی نے 303 ویں ون ڈے اننگز میں 15 ہزار رنز مکمل کیے
بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا اور کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔
37 سالہ کوہلی نے یہ سنگ میل ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں چوکا لگا کر حاصل کیا اور سچن ٹنڈولکر کے مقابلے میں 74 اننگز کم کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
کوہلی نے 303 ویں ون ڈے اننگز میں 15 ہزار رنز مکمل کیے جبکہ اپنے شاندار کیریئر میں 18,426 رنز بنانے والے ٹنڈولکر نے یہ سنگ میل 377 اننگز میں عبور کیا تھا۔
سری لنکا کے ریٹائرڈ لیجنڈ کمار سنگاکارا 14,234 رنز کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
کوہلی جو ٹیسٹ اور ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد صرف 50 اوورز کے فارمیٹ میں کھیل رہے ہیں نے ہفتے کو نشریاتی ادارے جیو اسٹار کو بتایا تھا کہ 2027 کا ورلڈ کپ ان کا آخری عالمی کپ ہوگا۔
وہ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں 2011 کا ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔
























Comments