BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

میسی کو ارجنٹائن کی طرف سے الوداعی میچ کھیلنے کے لیے منانے کی پوری کوشش کی، اسکالونی

  • اسکالونی نے ارجنٹائن کو 2022 کا ورلڈ کپ اور دو کوپا امریکہ ٹائٹل جتوائے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکالونی نے کہا ہے کہ انہوں نے لیونل میسی کی قومی ٹیم میں واپسی کے لیے بھرپور کوشش کی، تاکہ وہ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے فوراً بعد الوداعی میچ کھیل سکیں، کیونکہ انہیں یقین نہیں تھا کہ مستقبل میں وہ خود ٹیم کے کوچ برقرار رہیں گے۔

میسی نے اگست میں بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ایک ماہ سے زائد عرصے بعد ارجنٹائن کو ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں 1-0 سے شکست ہوئی۔ تاہم اسکالونی نے چند ہفتوں بعد میسی کو بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں 6 اکتوبر کو بینن کے خلاف ہوم دوستانہ میچ کے لیے طلب کرلیا۔

اسکالونی نے کہا کہ میسی جیسے کھلاڑی کو الوداعی موقع ملنا چاہیے اور وہ چاہتے تھے کہ اس موقع پر خود بھی موجود ہوں۔ ان کے مطابق میسی نے بھی مشکلات کے باوجود ارجنٹائن واپس آکر اپنے مداحوں کے سامنے الوداع کہنے کی خواہش اور کوشش کا اظہار کیا۔

2022 ورلڈ کپ اور دو کوپا امریکا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کے کوچ اسکالونی کا معاہدہ دسمبر میں ختم ہورہا ہے۔ مستقبل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کلاڈیو تاپیا سے ملاقات کریں گے۔

48 سالہ اسکالونی نے کہا کہ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنا ان کے لیے خواب کی تعبیر ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہمیشہ اسی عہدے سے وابستہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے ساتھ بعض معاملات پر بات چیت کے بعد مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

200 حروف