BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ایس آئی ایف سی کا سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ٹکٹنگ حب قائم کرنے کا فیصلہ

  • یہ ہب ایک منظم ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے سرمایہ کار اپنے سوالات اٹھا سکتے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے ایک ٹکٹنگ ہب متعارف کرایا ہے جو ایک مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے اور اسے سرمایہ کاروں کے سوالات اور درخواستوں سے نمٹنے کے عمل کو زیادہ تیز، مربوط اور شفاف بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایک بیان کے مطابق یہ ہب ایک منظم ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے سرمایہ کار اپنے سوالات اٹھا سکتے ہیں، درخواستیں جمع کراسکتے ہیں اور ان کی پیش رفت کا جائزہ لے سکتے ہیں جس سے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے عمل کے مختلف مراحل کو ایک واحد مربوط نظام میں یکجا کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ پلیٹ فارم درخواستوں کی منظم کارروائی اور فالو اَپ میں معاونت کرتا ہے جس کے ذریعے درخواستوں کو ابتدائی مرحلے سے لے کر رابطہ کاری کے بعد کے مراحل تک مانیٹر کیا جاسکتا ہے۔

یہ نظام سوالات سے نمٹنے کے لیے واضح اور منظم ورک فلو فراہم کرتا ہے جس سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ سرمایہ کاروں کے خدشات متعلقہ ذرائع کے ذریعے مناسب انداز میں پہنچائے جائیں اور ان پر فالو اَپ کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ سرمایہ کاروں کی درخواستوں کو ایک مربوط پلیٹ فارم پر یکجا کرکے ٹکٹنگ ہب کیسز کی نگرانی کو مضبوط بناتا ہے، درخواستوں کی حیثیت سے متعلق معلومات کو زیادہ واضح کرتا ہے اور زیادہ مؤثر فالو اَپ میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ یہ سرمایہ کاروں کو اپنی جمع کرائی گئی درخواستوں کی پیش رفت سے باخبر رہنے کے لیے ایک آسان طریقہ بھی فراہم کرتا ہے۔

ایک روز قبل سیکریٹری ایس آئی ایف سی جمیل قریشی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس آئی ایف سی نے اہم شعبوں میں تقریباً 40 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی پائپ لائن تیار کی ہے جن میں صنعت، تیل و گیس، ریلوے، سڑکیں، بجلی، ٹیلی کام، آئی ٹی، ادویہ سازی، سیاحت اور زراعت شامل ہیں۔

کمیٹی نے گیس اور بجلی کی قیمتوں سمیت بلند پیداواری لاگت، سخت زری پالیسی اور زیادہ ٹیکسوں کے باعث 2030 تک 60 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف غیرحقیقی قرار دیا۔

ایس آئی ایف سی نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے متعلق تعطل کا شکار اور تاخیر زدہ منصوبوں پر فعال انداز میں پیش رفت کی جائے اور بہتر رابطہ کاری و سہولت کاری کے ذریعے انہیں عملدرآمد کے مرحلے تک پہنچایا جائے۔

Comments

200 حروف