کھیل
انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ، عالمی درجہ بندی میں پھر ٹاپ پر آ گیا
- 62 گیندیں قبل شاندار فتح : ٹی 20 میں سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کی مسلسل 15 ویں جیت
جوس بٹلر کی ناقابلِ شکست نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی اور بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمگیر درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
اولڈ ٹریفورڈ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے کے بعد انگلش بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کی پوری ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ وِل جیکس، جوفرا آرچر اور میچ کے بہترین کھلاڑی سونی بیکر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں انگلینڈ نے 125 رنز کا ہدف 62 گیندیں قبل محض دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جوس بٹلر نے 32 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ کپتان ہیری بروک 33 رنز بنا کر پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔ اس فتح کے ساتھ ٹی 20 فارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کی یہ مسلسل 15 ویں جیت تھی۔
























Comments