BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

لارج اسکیل مینوفیکچرنگ شعبے کی پیداوار میں 3.03 فیصد اضافہ

  • جولائی 2026ء میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 119.1 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

جولائی 2026 کے دوران لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کے شعبے میں سالانہ بنیادوں پر 3.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2026ء میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 119.1 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے 115.6 پوائنٹس کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کی پیداوار میں ماہانہ 9.51 فیصد اضافہ ہوا۔

پی بی ایس کے مطابق ایل ایس ایم کی شرح نمو بنیادی طور پر آٹوموبائل، سوتی دھاگے، ملبوسات اور پٹرولیم مصنوعات کے شعبوں کی نمایاں کارکردگی سے متاثر ہوئی۔ آٹوموبائل شعبہ کیو آئی ایم کی نمو کا سب سے بڑا محرک رہا، جس کی پیداوار میں جولائی کے دوران 57.01 فیصد جبکہ زیرِ جائزہ مدت کے دوران 57.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی 2026-27 کے دوران دیگر ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں 40.22 فیصد، فرنیچر میں 22.69 فیصد، تمباکو کی صنعت میں 35.82 فیصد، ملبوسات میں 22.03 فیصد، تیار شدہ دھاتی مصنوعات میں 13.55 فیصد، برقی آلات میں 7.88 فیصد، کمپیوٹر، الیکٹرانکس اور آپٹیکل مصنوعات میں 5.40 فیصد، غیر دھاتی معدنی مصنوعات میں 6.52 فیصد، لکڑی کی مصنوعات میں 2.82 فیصد، ربڑ کی مصنوعات میں 1.75 فیصد، کوک اور پٹرولیم مصنوعات میں 1.34 فیصد جبکہ چمڑے کی مصنوعات میں 0.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تاہم سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 0.45 فیصد، ادویہ سازی میں 1.24 فیصد، غذائی مصنوعات میں 0.84 فیصد، کیمیکل مصنوعات میں 0.25 فیصد، کیمیکلز میں 0.50 فیصد، کاغذ اور بورڈ کی مصنوعات میں 0.11 فیصد، لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات میں 0.47 فیصد، مشروبات میں 0.45 فیصد، دیگر مینوفیکچرنگ (فٹ بال) میں 0.22 فیصد جبکہ مشینری اور آلات میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر تمباکو کے شعبے کی پیداوار میں 0.55 فیصد، ملبوسات میں 3.87 فیصد، چمڑے کی مصنوعات میں 0.01 فیصد، کوک اور پٹرولیم مصنوعات میں 0.11 فیصد، غیر دھاتی معدنی مصنوعات میں 0.27 فیصد، تیار شدہ دھاتی مصنوعات میں 0.04 فیصد، برقی آلات میں 0.21 فیصد، آٹوموبائل میں 1.91 فیصد، دیگر ٹرانسپورٹ آلات میں 0.27 فیصد جبکہ فرنیچر کی مصنوعات میں 0.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لکڑی کی مصنوعات اور کمپیوٹر، الیکٹرانکس و آپٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف