BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

آئی اے ای اے سربراہ کا اسلام آباد ایم او یو پر عملدرآمد پر اتفاق

  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے لئے امیدوار رافیل گروسی کا خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے لئے امیدوار سفیر رافیل گروسی نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اپنی ٹیلفونک گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عملدرآمد بہترین راستہ ہے۔ رافیل گروسی نے ضرورت پڑنے پر اس حوالہ سے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کا احترام کرنے کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عالمی امن اور ترقی کے ایجنڈے کے حصول میں اقوام متحدہ کے نظام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی مہم میں رافیل گروسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دریں اثنا نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس (یو این جی اے) کے پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔

سیکریٹری خارجہ اور ایڈیشنل سیکریٹری (اقوام متحدہ) نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو مجوزہ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی جس میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں، دوطرفہ اجلاس اور یو این جی اے کے موقع پر ہونے والی دیگر اہم ملاقاتیں شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لیا، اس کی ترجیحات اور انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں اور ہدایت کی کہ اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران پاکستان کی فعال شرکت کے لیے قریبی رابطہ کاری اور مکمل تیاری یقینی بنائی جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف