پاکستان
اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کا دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال
- نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو اپنے کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو کی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کو اپنے کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور آئندہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔
























Comments