BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.55%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.35 Decreased By ▼ -5.10 (-2.65%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.02 Decreased By ▼ -0.54 (-2.76%)
HBL 305.56 Decreased By ▼ -0.54 (-0.18%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.49 Decreased By ▼ -1.67 (-1.79%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.69 Decreased By ▼ -4.22 (-1.86%)
PRL 91.18 Decreased By ▼ -1.84 (-1.98%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.16 (-2.05%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی، مصری اور ترک ہم منصبوں سے علاقائی سلامتی اور مکہ معاہدے پر گفتگو

  • مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کی نائب وزیر اعظم کو مصر کے دوطرفہ دورے کی دعوت
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں علاقائی و عالمی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور مکہ دفاعی اتحاد کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گفتگو کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی پیش رفت کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے استنبول میں منعقد ہونے والے مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ایک الگ ٹیلی فونک گفتگو میں مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے ساتھ اسحاق ڈار نے پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو اپنی سہولت کے مطابق جلد از جلد مصر کے دوطرفہ دورے کی دعوت بھی دی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی سلامتی کے امور پر رابطہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی اور استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور مکہ دفاعی اتحاد کے تحت تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے علاقائی اور عالمی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Comments

200 حروف