دنیا
پاک سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر ممالک کی شمولیت کیلئے روڈ میپ تیار ہو رہا ہے، ترکیہ
- ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب کا مکہ دفاعی اتحاد مزید وسعت دینے، دیگر ممالک کو بھی اتحاد میں شامل کرنے کی تیاری شروع
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان قائم کیے گئے مشترکہ دفاعی معاہدے میں دیگر ممالک کی شمولیت کے عمل کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔
حاقان فیدان نے مکہ دفاعی اتحاد کے تحت قائم کی گئی اہم کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ یہ اتحاد علاقائی تنازعات سے فکرمند مسلم ممالک اور امریکا کے اتحادی ممالک کو یکجا کرتا ہے۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے 7 اگست کو سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔























Comments