BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

وزیراعظم 3 روزہ دورے پر کرغزستان پہنچ گئے، ایس سی او اجلاس میں شرکت کرینگے

  • شہباز شریف شریک ممالک کے رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف کرغزستان کے صدر نورگوزوئچ ژاپاروف کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پرکرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق بشکیک پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین ادیل بیک قاسم علی یف نے کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ کرغز جمہوریہ میں دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر سینئر حکام موجود ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان 2026 سے 2027 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی صدارت بھی سنبھالے گا۔

بشکیک میں قیام کے دوران وزیراعظم شریک ممالک کے رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے اور آج منعقد ہونے والی ورلڈ نوماڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کی کرغزستان کے صدر ژاپاروف سے 2 ستمبر کو ون آن ون ملاقات ہوگی جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی رابطہ کاری، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور اور علاقائی و کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستان اور کرغز جمہوریہ کے درمیان گرمجوش اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں جن کی بنیاد مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافتی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ وسطی اور جنوبی ایشیا میں امن، رابطہ کاری اور خوشحالی کے مشترکہ عزم پر ہے۔

یہ دورہ حالیہ اعلیٰ سطح رابطوں سے پیدا ہونے والی پیشرفت کو مستحکم کرنے، سیاسی خیرسگالی کو عملی تعاون میں مزید فروغ دینے اور پاکستان و کرغز جمہوریہ کے دیرینہ شراکت داری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

Comments

200 حروف