BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
دنیا

حماس کا غزہ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے اب بھی تیار رہنے کا اعلان

  • حماس غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیار، اسرائیل کی تردید سے اسلحہ جمع کرانے اور انخلا پر ڈیڈ لاک برقرار
شائع اپ ڈیٹ

حماس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ وہ امریکی حمایت یافتہ غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد کے لیے اب بھی تیار ہے اور اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا، تاہم اسرائیل کا اصرار ہے کہ اس نے معاہدے کے تازہ ترین حصے سے اتفاق نہیں کیا۔

حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کو آگاہ کیا کہ وہ منصوبے کے تازہ ترین مرحلے پر قائم ہے، جس کے تحت فلسطینی گروپ جنگ سے تباہ حال غزہ میں قائم کیے جانے والے ایک نئے فلسطینی انتظامی ادارے کے حوالے اپنے ہتھیار کرے گا۔

حماس کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا، ’’حماس اور دیگر دھڑوں نے ثالثوں کو اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے کہ وہ معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے اور دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ اسرائیل اس کی منظوری دے اور معاہدے پر عمل درآمد شروع کرے۔‘‘

عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا، ’’حماس امریکی انتظامیہ پر زور دے رہی ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور اسے معاہدے کی پاسداری اور دوسرے مرحلے کی جانب پیش رفت پر مجبور کرے۔‘‘

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو، جنہیں اکتوبر میں سخت انتخابی مقابلے کا سامنا ہے اور غزہ معاہدے پر ان کے دائیں بازو کے حامیوں کی جانب سے بھی شدید مخالفت کی جارہی ہے، نے منگل کو کہا تھا کہ اسرائیل نے بورڈ آف پیس کی جانب سے پیش کیے گئے ’مسودے‘ سے اتفاق نہیں کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اس پیش رفت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حماس منصوبے کے تحت غیر مسلح ہونے پر رضامند ہوگئی ہے۔ بورڈ آف پیس نے کہا تھا کہ اس کے ساتھ ہی اسرائیل غزہ کے بیشتر علاقوں سے مرحلہ وار انخلا کرے گا۔

تاہم نیتن یاہو نے پیر کو غزہ کے لیے بورڈ آف پیس کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملاڈینوف سے ملاقات کی، جنہوں نے بعد ازاں اپنے مؤقف سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے کے بعد ہی غزہ سے انخلا کرے گا۔

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم گزشتہ چند روز کے دوران ان کی شدت میں کمی دکھائی دی ہے۔ ہفتے کو خان یونس کے ناصر اسپتال نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، جو حماس کے زیر انتظام کام کرتی ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں دونوں فریقوں کے درمیان ٹرمپ کی حمایت یافتہ جنگ بندی پر اتفاق کے بعد سے اسرائیلی کارروائیوں میں 1,257 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ ان اعداد و شمار کو قابل اعتماد سمجھتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اسی عرصے کے دوران اس کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments

200 حروف