BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

اینڈریو فلنٹوف انگلینڈ لائنز کی کوچنگ سے مستعفی

  • بدقسمتی سے میں نے لائنز کے ساتھ اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اینڈریو فلنٹوف
شائع اپ ڈیٹ

برطانوی کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے انگلینڈ لائنز کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 48 سالہ فلنٹوف اب آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی کوچنگ کی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

فلنٹوف ستمبر 2024 سے انگلینڈ کی سیکنڈ اسٹرنگ ٹیم کی کوچنگ کر رہے تھے اور ابتدائی طور پر توقع کی جارہی تھی کہ وہ جون میں اعلان کردہ سڈنی تھنڈر میں اپنی تقرری کے ساتھ ساتھ اس عہدے پر بھی کام جاری رکھیں گے۔

تاہم انہوں نے لائنز کے آئندہ میچوں سے پہلے قومی سیٹ اپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس میں رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کا چار روزہ وارم اپ میچ بھی شامل ہے۔

فلنٹوف نے ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے میں نے لائنز کے ساتھ اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہ صرف ملک کے بہترین نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہوئی بلکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھرتے اور ترقی کرتے دیکھ کر بھی بے حد فخر محسوس ہوا۔

فلنٹوف نے مزید کہا کہ میں سال کے آخر میں تھنڈر کے ساتھ کام شروع کرنے اور یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں کہ کوچنگ مجھے کہاں تک لے جاتی ہے۔

Comments

200 حروف