تھائی نوجوان نے گھر اور اسکول میں فائرنگ کرکے 8 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کرلی
- پولیس کے مطابق 14 سالہ شوٹر نے کم از کم 26 گولیاں چلائیں، جبکہ اس کے پاس سے مزید 34 کارتوس بھی برآمد ہوئے
بنکاک کے قریبی علاقے بنگ کروائے میں ایک 14 سالہ تھائی نوجوان نے شدید فائرنگ کرکے کم از کم 6 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اسکول جانے سے قبل اپنے دادا دادی کو گولی مار کر قتل کیا۔ 2022 کے بعد تھائی لینڈ میں یہ سب سے بڑا اجتماعی قتل کا واقعہ ہے۔
یہ واقعہ دبسیرین نونتھابوری اسکول میں پیش آیا، جہاں سے زخمیوں کو ایمبولینسوں میں منتقل کیا گیا جبکہ خوفزدہ طلبہ اور اساتذہ ایک دوسرے سے لپٹ کر روتے رہے۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے دادا کا لائسنس یافتہ پسٹل استعمال کیا، جس سے کم از کم 26 گولیاں چلائی گئیں جبکہ اس کے پاس سے مزید 34 کارتوس برآمد ہوئے۔
قومی پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل ترائیرونگ فوپھان کے مطابق اسکول میں ہلاک ہونے والے 7 افراد میں حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ اس واقعے میں 15 افراد شدید زخمی ہوئے۔


























Comments