پاکستان
کراچی کے گلشنِ معمار کے قریب فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
- ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی کے باعث فیکٹری میں لگی آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا
ریسکیو 1122 سندھ نے بدھ کو بتایا کہ گلشنِ معمار کے قریب ایک فیکٹری میں لگی آگ پر فوری ہنگامی کارروائی کے بعد قابو پا لیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر فائر اور ریسکیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ کی گاڑی اور ایک ایمبولینس روانہ کردی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ بروقت کارروائی کے باعث فائر فائٹرز آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کے پیش نظر کولنگ آپریشن جاری ہے۔
فوری طور پر کسی جانی نقصان یا آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔






















Comments