BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

جانسن اینڈ جانسن کا ٹیلک مقدمات نمٹانے کے لیے 5.5 ارب ڈالر کے تصفیے کا اعلان

  • ہمیں یقین ہے کہ اگر قانونی کارروائی مزید جاری رہتی تو بالآخر کمپنی ہی کامیاب ہوتی، ایرک ہاس
شائع اپ ڈیٹ

جانسن اینڈ جانسن نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ 5.5 ارب ڈالر ادا کرکے ان دسیوں ہزار مقدمات کو نمٹائے گی جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی کے بے بی پاؤڈر اور دیگر ٹیلک مصنوعات سے بیضہ دانی کے کینسر کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ یہ تاریخی تصفیہ کئی برسوں سے کمپنی کا پیچھا کرنے والی متنازع قانونی کارروائیوں کے ایک اہم باب کو بند کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

جے اینڈ جے کے مطابق یہ تصفیہ نیو جرسی کی وفاقی عدالت میں یکجا کیے گئے تقریباً 69 ہزار مقدمات اور ریاستی عدالتوں میں زیرِ سماعت متعلقہ مقدمات کا احاطہ کرتا ہے جو ٹیلک مصنوعات سے متعلق باقی ماندہ 99.75 فیصد دعوؤں پر مشتمل ہیں، مدعیان کی نمائندگی کرنے والی قانونی فرموں نے بھی پیر کو اس معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دس سال سے زائد عرصے پر محیط عدالتی جنگ کے بعد یہ ایک مناسب اور اطمینان بخش تصفیہ ہے۔

اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ضروری ہے کہ ریاستی یا وفاقی عدالتوں میں زیرِ سماعت کینسر سے متعلق دعوے دائر کرنے والے 95 فیصد مدعی اس کی منظوری دیں۔

جانسن اینڈ جانسن کے نائب صدر برائے قانونی مقدمات ایرک ہاس نے کہا کہ کمپنی کے خلاف دائر کیے گئے یہ دعوے بے بنیاد ہیں، تاہم کمپنی اس طویل قانونی تنازع کا خاتمہ کرنے اور معاملے کو حتمی طور پر نمٹانے کے لیے تصفیے پر آمادہ ہوئی ہے۔

ایرک ہاس نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اگر قانونی کارروائی مزید جاری رہتی تو بالآخر کمپنی ہی کامیاب ہوتی، جیسا کہ اب تک زیرِ سماعت آنے والے زیادہ تر مقدمات میں ہوا ہے۔ تاہم یہ تصفیہ کمپنی کو اس معاملے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا موقع دے گا تاکہ وہ اپنی بنیادی ذمہ داری، یعنی جانیں بچانے والی ادویات اور طبی آلات کی تیاری پر پوری توجہ مرکوز رکھ سکے۔

جانسن اینڈ جانسن نے پچھلے ہفتے طویل قانونی جنگ میں اس وقت ایک بڑی عدالتی فتح حاصل کی جب ایک وفاقی جج نے انفرادی مدعیوں کی اس صلاحیت پر شک کا اظہار کیا کہ وہ یہ ثابت کر سکیں کہ ٹیلک کی وجہ سے ہی انہیں کینسر ہوا۔

جانسن اینڈ جانسن نے طویل عرصے سے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کی ٹیلک مصنوعات کینسر کا سبب بنتی ہیں اور یہ مؤقف اپنایا کہ ٹیلک محفوظ تھا اور اس میں ایسبیسٹس شامل نہیں تھا۔

کمپنی نے 2020 میں امریکہ میں ٹیلک پر مبنی بچوں کے پاؤڈر کی فروخت بند کردی تھی اور اس کی جگہ کارن سٹارچ ) کی مصنوعات متعارف کروا دی تھیں۔

یہ قانونی چارہ جوئی مارچ 2025 میں دوبارہ شروع ہوئی تھی جو جے اینڈ جے کی جانب سے ایک شیل کمپنی کے ذریعے دیوالیہ پن کے نفاذ کے ذریعے مقدمات کو حل کرنے کی بار بار ناکام کوششوں کے دوران تین سال سے زیادہ عرصے تک معطل رہی تھی۔

دیوالیہ پن کے تجویز کردہ سمجھوتوں کے برعکس پیر کا یہ معاہدہ صرف موجودہ دعووں پر لاگو ہوتا ہے اور مستقبل کے مقدمات کا احاطہ نہیں کرتا۔

Comments

200 حروف