BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

پہلی ششماہی، نیسلے پاکستان کی ترقی کی رفتار برقرار

  • کمپنی کی مجموعی فروخت 107 ارب روپے تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

نیسلے پاکستان نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے مالی نتائج جاری کردیے ہیں جن کے مطابق کمپنی کی مجموعی فروخت (نیٹ سیلز) 107 ارب روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.7 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی کے مطابق برانڈز میں سرمایہ کاری، صارفین کی ضروریات کے مطابق نئی مصنوعات اور موجودہ مصنوعات میں بہتری، موثر مارکیٹ حکمت عملی اور برآمدی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی بدولت کاروباری سرگرمیوں میں مثبت رفتار برقرار رہی۔

کمپنی کے بیان کے مطابق فروخت میں اضافے، اخراجات پر موثر کنٹرول اور ویلیو چین کی بہتری کے اقدامات کے باعث مجموعی منافع (گراس پرافٹ) میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.7 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، تاہم برانڈز پر زیادہ سرمایہ کاری اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ڈسٹریبیوشن کے اخراجات بڑھنے سے آپریٹنگ منافع میں اضافہ محدود ہو کر 2.8 فیصد رہا۔

کمپنی نے بتایا کہ ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے باعث بعد از ٹیکس خالص منافع (نیٹ پرافٹ آفٹر ٹیکس) میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔

نیسلے پاکستان کا کہنا ہے کہ جاری جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال، توانائی اور دیگر خام مال کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ، اور دو ہندسوں پر مشتمل بلند افراطِ زر کے باعث 2026 کے باقی عرصے کے لیے کمپنی محتاط حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے۔

کمپنی کے مطابق اگرچہ مہنگائی کے دباؤ سے صارفین کے اخراجات اور آپریٹنگ لاگت متاثر ہو رہی ہے، تاہم نیسلے پاکستان برانڈز میں مناسب سرمایہ کاری، آپریشنل بچت کے اقدامات، مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ اعلیٰ کارکردگی کی حامل ٹیموں کی تشکیل اور پائیدار ترقی کے اہداف پر عمل درآمد کے ذریعے ان چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

200 حروف