BR100 Increased By (1.53%)
BR30 Increased By (1.52%)
KSE100 Increased By (1.37%)
KSE30 Increased By (1.45%)
BAFL 57.77 Increased By ▲ 0.57 (1%)
BIPL 27.39 Increased By ▲ 0.50 (1.86%)
BOP 34.39 Increased By ▲ 0.70 (2.08%)
CNERGY 10.88 Increased By ▲ 0.27 (2.54%)
DFML 18.41 Increased By ▲ 0.36 (1.99%)
DGKC 211.60 Increased By ▲ 1.70 (0.81%)
FABL 101.75 Increased By ▲ 2.80 (2.83%)
FCCL 54.33 Increased By ▲ 0.59 (1.1%)
FFL 16.84 Increased By ▲ 0.38 (2.31%)
GGL 24.18 Increased By ▲ 0.36 (1.51%)
HBL 305.50 Increased By ▲ 3.08 (1.02%)
HUBC 222.00 Increased By ▲ 3.06 (1.4%)
HUMNL 10.74 Increased By ▲ 0.20 (1.9%)
KEL 7.44 Increased By ▲ 0.16 (2.2%)
LOTCHEM 30.05 Increased By ▲ 0.40 (1.35%)
MLCF 97.33 Increased By ▲ 0.97 (1.01%)
OGDC 322.20 Increased By ▲ 3.98 (1.25%)
PAEL 42.65 Increased By ▲ 0.88 (2.11%)
PIBTL 17.16 Increased By ▲ 0.35 (2.08%)
PIOC 303.00 Increased By ▲ 6.38 (2.15%)
PPL 224.10 Increased By ▲ 3.93 (1.78%)
PRL 52.66 Increased By ▲ 3.61 (7.36%)
SNGP 108.25 Increased By ▲ 2.12 (2%)
SSGC 29.61 Increased By ▲ 0.47 (1.61%)
TELE 8.97 Increased By ▲ 0.15 (1.7%)
TPLP 12.87 Increased By ▲ 0.36 (2.88%)
TRG 60.69 Increased By ▲ 0.47 (0.78%)
UNITY 10.15 Increased By ▲ 0.13 (1.3%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)
دنیا

بحرین اور کویت میں ایرانی حملوں کی اطلاعات

  • بحرین نے ایران پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ کویت کے مطابق ایران نے پانی اور بجلی کے پلانٹس کے علاوہ تیل کی تنصیبات پر بھی حملے کیے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

بحرین اور کویت نے پیر کو ایرانی حملوں کو ناکام بنانے کی اطلاع دی یے، جبکہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری کشیدگی کے دوران امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر تازہ حملے کیے ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی غیر مستحکم جنگ بندی عملاً ختم ہو چکی ہے، کیونکہ ایران نے آبنائے ہرمز میں عمان کے راستے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملے شروع کر دیے تاکہ انہیں ایرانی سمندری حدود استعمال کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

اس کے جواب میں امریکا نے ایران پر حملے کیے، جبکہ ایران نے خلیجی اور دیگر عرب ممالک پر جوابی حملے کیے ہیں۔

امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کی میزبانی کرنے والے بحرین نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ”ایران کے متعدد فضائی حملوں کو ناکام بنا کر تباہ کر دیا“، جبکہ کویت کی فوج نے اسے ”ایران کی گھناؤنی جارحیت“ قرار دیا ہے۔

اس سے قبل پیر کو ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کویت میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اے ایف پی کے نمائندوں نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں سائرن بجنے کے دوران دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

جزیرہ نما مملکت میں واقع امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ”ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ ایران منامہ کے وسط میں بعض غیر متعین مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتا ہے۔“

سفارت خانے نے اپنی ویب سائٹ پر امریکی شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ ”چوکنا رہیں، مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور سفارت خانے کی تازہ ترین رہنمائی کا جائزہ لیتے رہیں۔“

امریکی فوجی تنصیبات کی میزبانی کرنے والے بحرین اور کویت دونوں اس ماہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ بندی اور مفاہمتی یادداشت کے باوجود دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد ایران کی جانب سے خلیجی ہمسایہ ممالک پر کیے جانے والے حملوں کا زیادہ نشانہ بنے ہیں۔

بحرین نے ایران پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ کویت کے مطابق ایران نے پانی اور بجلی کے پلانٹس کے علاوہ تیل کی تنصیبات پر بھی حملے کیے ہیں۔

Comments

200 حروف