کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا، 900 روپے اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 4026 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز سے جاری کمی کا سلسلہ رک گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 4026 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 771 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 5600 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 6289 روپے پر مستحکم رہی۔




















Comments