BR100 Decreased By (-4.07%)
BR30 Decreased By (-4.95%)
KSE100 Decreased By (-3.56%)
KSE30 Decreased By (-3.72%)
BAFL 56.35 Decreased By ▼ -1.75 (-3.01%)
BIPL 26.60 Decreased By ▼ -1.05 (-3.8%)
BOP 33.05 Decreased By ▼ -2.24 (-6.35%)
CNERGY 9.64 Decreased By ▼ -0.41 (-4.08%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -1.38 (-7.12%)
DGKC 204.00 Decreased By ▼ -13.30 (-6.12%)
FABL 97.20 Decreased By ▼ -2.53 (-2.54%)
FCCL 51.24 Decreased By ▼ -2.98 (-5.5%)
FFL 16.60 Decreased By ▼ -0.68 (-3.94%)
GGL 22.81 Decreased By ▼ -1.87 (-7.58%)
HBL 298.04 Decreased By ▼ -12.89 (-4.15%)
HUBC 216.75 Decreased By ▼ -6.03 (-2.71%)
HUMNL 10.75 Decreased By ▼ -0.25 (-2.27%)
KEL 7.54 Decreased By ▼ -0.39 (-4.92%)
LOTCHEM 30.66 Decreased By ▼ -0.97 (-3.07%)
MLCF 93.51 Decreased By ▼ -7.43 (-7.36%)
OGDC 319.01 Decreased By ▼ -12.58 (-3.79%)
PAEL 40.94 Decreased By ▼ -2.97 (-6.76%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -1.09 (-6.2%)
PIOC 259.98 Decreased By ▼ -9.56 (-3.55%)
PPL 223.00 Decreased By ▼ -9.42 (-4.05%)
PRL 42.03 Decreased By ▼ -0.70 (-1.64%)
SNGP 105.00 Decreased By ▼ -5.77 (-5.21%)
SSGC 28.40 Decreased By ▼ -2.29 (-7.46%)
TELE 8.57 Decreased By ▼ -0.74 (-7.95%)
TPLP 11.00 Decreased By ▼ -0.75 (-6.38%)
TRG 58.25 Decreased By ▼ -5.82 (-9.08%)
UNITY 9.60 Decreased By ▼ -0.45 (-4.48%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.04 (-3.13%)
کھیل

بھارتی بولرز کے شاندار آغاز کے باوجود روٹ نے انگلینڈ کو 258 رنز تک پہنچا دیا

  • انگلینڈ نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 4-0 سے وائٹ واش کرنے کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز کیا
شائع اپ ڈیٹ

جو روٹ نے ابتدائی موقع ملنے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناقابلِ شکست 76 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور انگلینڈ کو ابتدائی بیٹنگ بحران سے نکال کر پہلے ایک روزہ میچ میں ٹیم کا مجموعی اسکور 258 رنز تک پہنچا دیا۔

منگل کو ایجبسٹن میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم میزبان ٹیم صرف چھ گیندوں کے دوران ایک رن کے اضافے پر تین وکٹیں گنوا بیٹھی اورصرف 64 کے مجموعی اسکور پر اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی مشکلات میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب 107 رنز پر اس کی چھ وکٹیں گر چکی تھیں۔ اس نازک مرحلے پر لیام ڈاسن نے جو روٹ کا بھرپور ساتھ دیا، جو بین الاقوامی کرکٹ میں بنیادی طور پر بائیں ہاتھ کے اسپنر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

تاہم ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار آل راؤنڈر لیام ڈاسن نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 68 رنز بنائے اور جو روٹ کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 121 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔

سابق انگلش کپتان جو روٹ کو اس وقت زندگی ملی جب وہ صرف سات رنز پر تھے اور شیوم دوبے ان کا کیچ لینے میں ناکام رہے۔ دوبے نے اپنی ہی گیند پر روٹ کا سخت شاٹ لپکنے کا موقع گنوا دیا۔

بھارت کے فاسٹ بولرز، جن میں واپسی کرنے والے جسپریت بمراہ بھی شامل تھے، نے ابتدا میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو شدید نقصان پہنچایا، جبکہ بعد ازاں بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے 62 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی اننگز ختم ہونے سے 13 گیندیں قبل آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ اس میچ میں بھارت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-4 سے وائٹ واش کرنے کے بعد اترا، جس کے نتیجے میں وہ مختصر فارمیٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا، جبکہ بھارت اس فارمیٹ کا موجودہ عالمی چیمپئن ہے۔

تاہم ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ اس وقت آٹھویں نمبر پر ہے اور اسے آئندہ سال جنوبی افریقا میں ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی نہ کر پانے کا خطرہ بھی لاحق ہے۔

جیکب بیتھل نے پہلی بار ون ڈے میں اوپننگ کی، تاہم اپنے ہوم گراؤنڈ ایجبسٹن پر انہیں کھاتہ کھولنے کے لیے 13 گیندوں کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب بین ڈکٹ نے واپسی کرنے والے جسپریت بمراہ کو کور ڈرائیو کے ذریعے چوکا لگا کر اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ بمراہ کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔

ڈکٹ نے گرنور برار کے ایک اوور میں دو چھکے بھی جڑے، جن میں ایک وکٹ کیپر کے ایل راہول کے سر کے اوپر سے کھیلا گیا اسکوپ شاٹ اور دوسرا پل شاٹ شامل تھا۔

تاہم انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کا انہدام بھی گرنور برار ہی نے شروع کیا، جب جیکب بیتھل کا کیچ واشنگٹن سندر نے ڈیپ اسکوائر لیگ پر لیا۔

دو گیندوں بعد بین ڈکٹ بھی 43 رنز بنا کر برار کا شکار بن گئے۔ ان کا شاٹ ڈیپ تھرڈ مین پر جسپریت بمراہ نے شاندار انداز میں باؤنڈری کے قریب کیچ کیا۔ بمراہ نے پہلے گیند کو فضا میں اچھالا، باؤنڈری لائن کے پار قدم رکھا اور پھر واپس آ کر کیچ مکمل کیا۔

بمراہ نے اپنی روایتی کفایتی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نو اوورز میں صرف 31 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے کپتان ہیری بروک کو محض ایک رن پر سلپ میں کیچ کرایا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں دھواں دار سنچری بنانے والے جوس بٹلر بھی اپنے 200ویں ون ڈے میں صرف پانچ رنز بنا سکے۔ انہیں پرشدھ کرشنا کی گیند پر گرنور برار نے کیچ کیا، اگرچہ اس دوران ان کی بھارتی کپتان شبمن گل سے ٹکر بھی ہوئی۔

انگلینڈ کا اسکور 107 رنز پر چھ وکٹیں تھا جب ول جیکس کو شیوم دوبے کی گیند پر کے ایل راہول نے ایک ہاتھ سے ڈائیو لگا کر شاندار کیچ کے ذریعے پویلین بھیجا۔

اس کے بعد لیام ڈاسن، جن کا اس سے قبل ون ڈے میں سب سے بڑا اسکور صرف 20 رنز تھا، نے 65 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، جس میں اکشر پٹیل کو لگایا گیا ایک زوردار سلوگ سوئپ چھکا بھی شامل تھا۔ تاہم بعد میں وہ بھی اکشر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

دوسری جانب جو روٹ نے بھی اکشر پٹیل کو سیدھا ایک طویل چھکا رسید کیا۔ ان کی ناقابلِ شکست اننگز میں چھ چوکے بھی شامل تھے۔

Comments

200 حروف