BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

کراچی رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار

  • حملہ آوروں کو افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والے ہینڈلرز کی جانب سے ہدایات دی جارہی تھیں، وزیر داخلہ سندھ
شائع اپ ڈیٹ

گلستان جوہر میں رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کو رینجرز نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز کیمپ پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشتگردوں کو افغانستان سے تربیت اور آپریشنل معاونت حاصل تھی۔

وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار اور آئی جی سندھ جاوید اختر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں افغانستان میں موجود عناصر ملوث تھے۔

انہوں نے مبینہ ماسٹر مائنڈ کی شناخت قاری بشیر عرف قاری حبیب کے طور پر کرتے ہوئے بتایا کہ اسے واقعے کے بعد رینجرز کی قیادت میں کیے گئے آپریشن کے دوران ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ قاری بشیر کے کئی اہم سہولت کاروں اور حملہ آوروں کو اسلحہ فراہم کرنے والے مرکزی اسمگلرز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حملہ آوروں کو افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والے ہینڈلرز کی جانب سے ہدایات دی جارہی تھیں۔

ان کے تمام ہینڈلرز انہیں ہدایات دے رہے تھے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچائیں، یرغمال بنائیں اور شہر کے امن کو سبوتاژ کریں۔

ضیا الحسن لنجار نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے کے بعد وسیع تحقیقات کے ذریعے اس حملے سے جڑے سہولت کاروں کے پورے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔

عہدیداروں کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے اس حملے میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔

Comments

200 حروف