کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کے اضافے سے 4113 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کے اضافے سے 4113 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3086 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 6421 روپے پر مستحکم رہی۔























Comments