دنیا
غزہ میں اسلحے کا کنٹرول فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کیا جائے، ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی سفارش
- بورڈ آف پیس صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتوبر 2025 میں غزہ میں جنگ بندی کرانے کے بعد قائم کیا تھا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس نے پیر کے روز کہا ہے کہ غزہ کے انتظام کی ذمہ دار فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے پاس علاقے میں موجود تمام اسلحے کا اختیار ہونا چاہیے۔ یہ بیان حماس کی جانب سے غزہ پر حکومت کرنے والے اپنے انتظامی ڈھانچے کو تحلیل کرنے کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا۔
بورڈ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا، ”بنیادی اصول بدستور ایک ہی ہے: ایک اختیار، ایک قانون اور ایک ہی اسلحہ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام ہتھیار این سی اے جی (غزہ کے انتظام کی قومی کمیٹی) کے کنٹرول میں ہوں۔“
این سی اے جی، جس کا صدر دفتر اس وقت قاہرہ میں ہے، بورڈ آف پیس نے تشکیل دی تھی۔ یہ بورڈ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتوبر 2025 میں غزہ میں جنگ بندی کرانے کے بعد قائم کیا تھا۔























Comments